برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

فلپائن میں آپریشن کے دوران علیحدگی پسندوں کے حملے، پانچ فوجی ہلاک،23زخمی

منیلا(انٹرنیشنل ڈیسک)جنوبی فلپائن میں علیحدگی پسندوں کے ایک حملے میں پانچ فلپائنی فوجی ہلاک ہوگئے ۔ اس حملے دیگر 23فوجی زخمی بھی ہوئے، حملہ اْس وقت کیا گیا جب فلپائنی فوجیوں کا ایک دستہ دہشت گرد ابو سیاف گروپ کے علاقے میں مغویوں کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھا،ادھر فوجی ترجمان نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت ابو سیاف گروپ کے قبضے میں دس مغوی افراد ہیں اور فوج اْن کی تلاش جاری رکھے گی،غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق اتوار کو جاری کے گئے ایک بیان میں فلپائنی فوج کے ترجمان نے ان فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حملے دیگر 23فوجی زخمی بھی ہوئے۔بیان میں کہاگیاکہ یہ حملہ اْس وقت کیا گیا جب فلپائنی فوجیوں کا ایک دستہ دہشت گرد ابو سیاف گروپ کے علاقے میں مغویوں کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھا۔بیان میں گزشتہ برس کے ماروی شہر کے محاصرے کی لڑائی کے بعد اس تازہ حملے کو ایک بڑی دہشت گردانہ واردات قرار دی گئی ہے۔ فوج کے ترجمان کے مطابق اس وقت ابو سیاف گروپ کے قبضے میں دس مغوی افراد ہیں اور فوج اْن کی تلاش جاری رکھے گی۔

مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدت پسند تنظیم داعش کی مزعومہ خلافت کے خاتمے کا خیرمقدم کیا ہے مگر ساتھ ہی کہا ہے کہ ہمیں داعش کے حوالے سے بیدار اور چوکنا رہنا ہوگا تاکہ یہ خطرناک گروپ دوبارہ سر نہ اٹھا سکے۔غیرملکی خبررساں ادارے ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہر چینگ ڈے میں ہائی وے پر ٹور بس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔پولیس نے حادثے کی تفتیش کے لیے دونوں بس ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے ... تفصیل

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں، پاکستان استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے ، اسکی شاندار کامیابیوں پر ہمیں بے حد ... تفصیل