نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

روس کے زیر انتظام چار جزائر میں سے دو جاپان کے حوالے کرنے کااعلان

ڈارون(انٹرنیشنل ڈیسک)جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے اور روسی صدر پوٹین نے دوسری عالمی جنگ کے بعد (70 سال سے زائد عرصے) سے تصفیہ طلب تمام معاملات کا حل تلاش کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم نے بتایا کہ 1956ء کے مشترکہ اعلامیے کی بنیاد پر دوطرفہ امن معاہدے سے متعلق ہونے والے مذاکرات کو تیز کرنے کے بارے میں اتفاق کیا ہے۔اعلامیے کے تحت معاہدہ طے پانے کے بعد روس کے زیر انتظام 4 جزائر میں سے 2 جاپان کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ وہ آئندہ سال جنوری میں روس کا دورہ کریں گے اور روسی صدر اور اپنی مشترکہ سربراہی میں امن معاہدہ طے کرنے کے لیے کام کریں گے۔روس کا 4 جزائر پر قبضہ ہے جبکہ جاپان کا ان پر ملکیتی دعویٰ ہے۔ جاپانی حکومت کا مستقل مو?قف ہے کہ یہ جزائر جاپانی سرزمین کا موروثی حصہ ہیں اور ان پر دوسری عالمی جنگ کے بعد غیر قانونی طور پر قبضہ کیا گیا تھا۔

مزید خبر یں

مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک) اتوار اور پیر کی درمیانی شب صحرائے نقب کی جیل میں حماس تنظیم کے ایک قیدی نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلی جیلروں کو زخمی کر دیا۔ زخمی جیلروں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔بعد ازاں اسرائیلی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں خصوصی مشیر رابرٹ ملر کی جانب سے امریکی کانگرس میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے خلاصے میں کہاگیا ہے کہ ٹرمپ کی صدارتی مہم میں روس کے ساتھ سازش نہیں کی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس رپورٹ کے خلاصے ... تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک )جرمنی کی جانب سے مصر کو آبدوزوں کی فروخت کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کے سیاسی حریفوں کے درمیان نئی محاذ آرائی شروع ہوگئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم ... تفصیل