پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

مودی حکومت نے ملک کو امیر اور غریب میں تقسیم کردیا،راہول گاندھی

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی کانگریس صدر راہول گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت پر ملک کو 15سے 20 سرمایہ داروں اور باقی کو عوام کے درمیان تقسیم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاہے کہ کانگریس کی حکومت قائم ہوئی تو امیر غریب کا فرق مٹا دیا جائیگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق راہول نے چھتیس گڑھ کے ضلع جشن پور کے باغیچہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک آئین ہے لیکن وزیراعظم نے بڑے سرمایہ داروں اور باقی عوام کے درمیان خلیج پیدا کررکھی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ غریبوں کی زمین اور دیگر املاک ان کی اجازت کے بغیر چند سرمایہ داروں کے حوالے کی جارہی ہیں۔کانگریس برسراقتدار آکرناانصافی کا خاتمہ کردیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ چھتیس گڑھ ملک کی سب سے مالدار ریاست ہے۔ یہاں پانی کے ذخائر،جنگلات کے علاوہ بے پناہ دولت ہے۔بدقسمتی سے غریبوں کو ان کی جائداد، پانی اوردیگرمقامات سے بے دخل کیا جارہا۔ یہاں کے نوجوانوں بیروزگاری کے مسائل سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حکومت آنے پر کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے ساتھ ان کے دھان کی بقایہ رقم بھی ادا کی جائیگی اور زندگی کے مختلف شعبوں کے علاوہ تعلیم اور صحت سے متعلق ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

مزید خبر یں

انقرہ(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے گولان کی چوٹیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا نے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں ترک صدررجب طیب ایردوآن نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کے گولان کی چوٹیوں سے متعلق بیانات (اور اب حکم نامے ... تفصیل

تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی ہنگامی طبی خدمات کے سربراہ پیر حسین قلی وند نے بتایا کہ شیراز شہر کے باہر طوفانی بارش کے بعد ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے روس پر وینزویلا میں اپنی فوجی موجودگی کے ذریعے کشیدگی کو بڑھاوا دینے کا الزام عاید کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ امریکااس صورت حال میں خاموش تماشائی بنا کھڑا نہیں رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے روسی ... تفصیل