کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

ایشیا پیسیفک سمٹ کے مشترکہ اختتامی اعلامیے پر اتفاق نہیں ہو سکا، کینیڈین وزیراعظم

پورٹ موریسبی (انٹرنیشنل ڈیسک)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے کہاہے کہ ایشیا پیسیفک سمٹ کی اکیس رکن ریاستیں اجلاس کے مشترکہ اعلامیے پر رضامند نہیں ہو سکی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے کہاکہ رکن ممالک کے تجارتی معاملات میں مختلف رائے ہونے کے باعث سمٹ کے اختتام پر اس حوالے سے صرف ایک سمری جاری کی جائے گی۔

پاپوا نیو گنی کے دارالحکومت پورٹ مورس بے میں ہونے والا ایشیا پیسیفک سربراہی اجلاس چین اور امریکا کے درمیان تجارتی تنازعے کی بحث کی نذر ہو گیا تھا۔ کینیڈین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کسی متفقہ نتیجے پر نہ پہنچنے کے ذمہ دار ممالک میں امریکا اور چین بھی شامل ہیں۔

مزید خبر یں

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک )کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گرد حملوں کے بعد نیوزی لینڈ میں پہلا نماز جمعہ ادا کیا گیا، وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن خطبہ جمعہ کے دوران اشکبار ہوگئیں۔نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مسجد النور کے ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)مشرقی چین میں کیمیکل پلانٹ میں بڑے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 47افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ین چینگ کے صنعتی علاقے میں ہونے والے ... تفصیل

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ برطانوی ارکان پارلیمان کی جانب سے ترمیم شدہ معاہدہ ایک مرتبہ پھر مسترد ہونے کی صورت میں برطانیہ کا یورپی یونین سے بغیر کسی ڈیل کے اخراج ہو سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسلز میں ... تفصیل