محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

پاکستانی نے سعودی کو ڈوبنے سے بچا لیا،انعام میں ملنے والی رقم چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کر دیا

جدہ(نیوز ڈیسک)ردِ دِل اور انسانیت سے بھرپور شکیل احمد نے ایسا شاندار کارنامہ سر انجام دیا ہے جس نے سعودی عرب میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ پاکستانی شہر گجرات کا رہائشی شکیل احمد شیول آپریٹر ہے جو مکّہ مکرمہ ریجن کے شہر سب الجارہ میں گزشتہ آٹھ سالوں سے کڑی محنت کر کے اپنے گھر والوں کی کفالت کر رہا ہے۔اس وقت سعودی مملکت طوفانی بارشوں کی زد میں ہے جس کے باعث کئی علاقوں میں سیلاب کی سی صورتِ حال پیدا ہو چکی ہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ سعودی شہری عبدالرحمان محمد العیسیٰ کے ساتھ پیش آیا جو کسی کام کے سلسلے میں گاڑی پر نکلا مگر اُسے اندازہ نہیں تھاکہ سڑکوں پر طغیانی کی سی کیفیت پیدا ہو چکی ہے۔ اچانک کہیں سے پانی کا ایک تیز ریلا آیا اور اسے گاڑی سمیت بہا دُور لے جا رہا تھا۔یہ منظر دیکھ کر اہلِ علاقہ میں سراسیمگی پھیل گئی۔ مگر پانی کے تُند و تیز ریلے کو دیکھ کر ایک طرف جمع ہوئے لوگوں میں سے کسی کے اندر محمد العیسیٰ کی جان بچانے کی ہمت پیدا نہ ہوئی۔ تمام لوگ اپنی دانست میں اُس کی موت کو برحق جان کر کفِ افسوس مل رہے تھے۔ اس مجمع میں شکیل احمد بھی موجود تھا۔ جس نے وہاں موجود اہلکاروں سے کہا کہ وہ اس ڈُوبتے شخص کی جان بچا سکتا ہے، اُسے آگے جانے کی اجازت دی جائے۔تاہم سیلابی ریلے کی شدت کو دیکھتے ہوئے اہلکاروں نے اُسے کہا کہ وہ اپنی جان جوکھوں میں نہ ڈالے۔ کیونکہ جو بھی شخص اس آندھی کی رفتار سے بہتے پانی میں جائے گا اُس کی موت یقینی ہو گی۔ تاہم اُس نے منت سماجت کی کہ اُسے قریب المرگ سعودی بھائی کی جان بچانے کا موقع دیا جائے۔ اگر اُسے کچھ ہوا تو وہ اپنی موت کا خود ذمہ دار ہو گا۔ آخر اُس کے اصرار پر جونہی اُسے اجازت ملی وہ اپنی شیول سٹارٹ کر کے ریلے میں جا گھُسا اور چند منٹوں کے اندر موت کے جبڑوں میں پھنسے سعودی شہری کو زندہ سلامت نکال لایا۔اس موقع پر کنارے پر کھڑے لوگوں کی خوشی دیدنی تھی۔سعودی شہری کی جان بچا کر اُسے اپنے ساتھ لانے پر شکیل احمد کا تالیوں اور توصیفی کلمات سے شکریہ ادا کیا گیا۔ جب اس واقعے کی اطلاع گورنر مکّہ شہزادہ خالد الفیصل کو مِلی تو انہوں نے پاکستانی نوجوان کو انعام اور اعزاز سے نوازنے کی خوش خبری سُنا دی۔ انسان دوست جذبے کے حامل شکیل احمد کا کہنا ہے کہ اُسے اس واقعے کے باعث جو عزت اور محبت سعودی بھائیوں سے مِلی ہے، وہ اسے پاکستان کے نام منسوب کرتا ہے۔ اور گورنر مکّہ سے حاصل ہونے والی انعامی رقم وہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے ڈیم فنڈ میں جمع کروا دے گا۔
مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر قرار دیتے ہوئے پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے یہ غیر متوقع اعلان وائٹ ہاوس میں ایک پریس کانفرنس کے اختتام پر صحافی کی ... تفصیل

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک )کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گرد حملوں کے بعد نیوزی لینڈ میں پہلا نماز جمعہ ادا کیا گیا، وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن خطبہ جمعہ کے دوران اشکبار ہوگئیں۔نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مسجد النور کے ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)مشرقی چین میں کیمیکل پلانٹ میں بڑے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 47افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ین چینگ کے صنعتی علاقے میں ہونے والے ... تفصیل