دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

سعودی فرمانروا کیساتھ سیلفی نے دھوم مچادی ، معصوم بچی کون ہے ؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)حال ہی میں خون کے کینسر کے موذی مرض سے نجات پانے والی ایک 13 سالہ بچی نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے بعد ان کے ساتھ سیلفی بنائی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ’کینسر کے خلاف جنگ کرنے والی‘ 13 سالہ بچی شریفہ حقبانی نے شاہ سلمان کے دورہ قطر کے موقع پر امیر قطر الشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی جانب سے دیے گئے عشائیے کے موقع پر ملاقات کی اور اس موقع پر ان کے ہمراہ سیلفی بنائی۔شریفہ الحقبانی کو یقین نہیں تھا کہ اس کی ملاقات خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ ہوسکتی ہے۔ ملاقات کے موقع پر مسرت سے اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔ شاہ سلمان کے ہمراہ الحقبانی کی تصویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پسند کی جا رہی ہے اور شہریوں نے الحقبانی کو شاہ سلمان سے ملاقات پر تہنیتی پیغامات کے ساتھ ساتھ اس کی حوصلہ افزائی کی ہے

مزید خبر یں

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا پر سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی۔تین درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، سینکڑوں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشن ڈیزاسٹر ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ جزیرے ... تفصیل

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں50افراد ہلاک جبکہ 59 ز خمی ہو گئے۔سیلاب سے متاثرہ 120 سے زائد افراد سرکاری دفتر میں عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ... تفصیل

کینبرا(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی وزیر اعظم نے مسلمان مخالف سینیٹر کو انڈا مارنے والے لڑکے کی حمایت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ انڈا مارنے والے لڑکے پر تشدد کرنے پر سینیٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر ... تفصیل