کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

پاکستان کے بعد امریکہ نے بھی سعودی عرب کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ، اچانک خبر نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافی جمال خاشقجی کے سعودی قونصل خانے میں قتل پر بار بار موقف تبدیل کرنے والے صدر ٹرمپ بالآخر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حق میں ڈٹ گئے اور سعودی عرب کی قیادت کے خلاف مزید اقدامات نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔پریس بریفنگ کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے صحافی کے قتل سے متعلق سعودی ولی عہد واقف ہوں لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ ولی عہد اس سارے معاملے سے بالکل بےخبر ہوں اس لیے محض مفروضوں کی بناء پر اربوں ڈالر کے عسکری معاہدے ختم کر کے عالمی معیشت کو تباہ نہیں کر سکتے کیونکہ اس صورتحال سے روس اور چین بھی فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ادھر امریکی سینیٹرز نے صدر ٹرمپ سے صحافی کے قتل میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ملوث ہونے کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کر دیا۔ سینیٹر لِنزے گراہم نے سعودی شاہی خاندان سمیت قتل میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت پابندیاں لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی سینیٹرز کی کمیٹی کے مطالبے پر صدر ٹرمپ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ عالمی دباؤ کے باوجود امریکا سعودی عرب کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرے گا، صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ولی عہد کا کردار تاحال غیر واضح ہے۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹرمپ کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر تنقید کرنے کے لیے امریکا سعودی عرب کے ظلم و بربریت کو درست قرار دینے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔واضح رہے کہ امریکی تفتیشی ادارے سی آئی اے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ صحافی کے قتل کا حکم سعودی ولی عہد نے دیا تھا۔

مزید خبر یں

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کے شمال مغرب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں32باغی ہلاک ہوگئے ،عرب فوج کی جانب سے بمباری ... تفصیل

میکسیکو سٹی(نیوزڈیسک)میکسیکو میں پٹرول پائپ لائن میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق میکسیکو سٹی کے شمالی علاقے سے گزرنے والی پٹرول پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی،آگ کے شعلوں نے قریبی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ ... تفصیل

واشنگٹن(نیوزڈیسک)وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری کے مہینے میں، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے دوسری ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز نے کہا کہ وائٹ ہاﺅس کے اس اعلان سے ... تفصیل