برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

چینی قونصلیٹ پرحملہ!شہید ہونیوالےدوپاکستانی پولیس اہلکاروں کیلئےچین نےبھی انتہائی اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (نیو زڈیسک ) چینی سفارتخانہ نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات متاثر کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی،پاک فوج، پولیس کی بروقت موثر کاروائی قابل تعریف ہے، چینی قونصلیٹ میں حالات معمول کے مطابق ہیں، کوئی چینی شہری زخمی نہیں ہوا،2پاکستانی پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کرتے ہیں۔ جمعہ پاکستان میںقائم چینی سفارتخانے نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گردی کے حملے کی سخت مذمت کی اور اپنے بیان میں بتایا کہ اس وقت صورتحال قابو میں ہے جبکہ تین دہشت گردوں کوہلاک کردیا گیا ہے۔حملے میں قونصل خانے کے کسی چینی فرد کا جانی نقصان نہیں ہوا۔اس وقعے کے رونما ہونے کے فورا بعدپاکستان میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانے نے چینی اراکین کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہنگامی نظام کا آغاز کیا۔چینی سفارتخانے نے کہا کہ ہم اس واقعے سے نمٹنے کے لیے پاکستانی فوج اور پولیس کے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس واقعے میں شہید دو پاکستانی پولیس اہلکاروں کے لیے رنج وغم کا اظہار کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے ہمیں یقین ہے کہ پاکستان چینی افراد اور اداروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اورچین-پاک تعلقات کو نقصان دینے والی کوئی بھی سازش کا میاب نہیںہوگی۔

مزید خبر یں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہر چینگ ڈے میں ہائی وے پر ٹور بس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔پولیس نے حادثے کی تفتیش کے لیے دونوں بس ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے ... تفصیل

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں، پاکستان استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے ، اسکی شاندار کامیابیوں پر ہمیں بے حد ... تفصیل

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل