سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

نوکری نہ ملنےکاغم ،4نوجوانو ں نےٹرین کے نیچے آکرخودکشی کرلی

نئی دہلی ( (نیوز ڈیسک )بھارت میں نوکری کے مواقع نہ ملنے پر 4 نوجوانوں نے دل برداشتہ ہو کر ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق تین نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک ہسپتال لے جانے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔عینی شاہدین کے مطابق 17 سے 24 سال کی عمر کے طالبعلم نوکری نہ ملنے اور جلدہونے والے امتحانات کے حوالے سے پریشان تھے اور انہوں نے راجستھان کے علاقے الور میں ٹرین کے سامنے کود کر جان دے دی۔راجستھان پولیس کے مطابق تحقیقات سے موت کی اصل وجوہات کا پتہ چلے گا، تاہم ایک عینی شاہد نے بتایا ہے نوجوان نوکری نہ ملنے سے پریشان تھے۔ستمبر میں راجستھان میں ابتدائی سطح کی 5 معمولی سرکاری نوکریوں کے لیے 23 ہزار سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔بھارت اس وقت دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت ہے لیکن اگلے سال انتخابات سے قبل نوجوانوں کو نوکریاں نہ ملنے جیسے مسائل بڑی تعداد میں ملک بھر میں ابھر کر سامنے آئے ہیں۔بھارت میں خودکشی کی شرح سب سے زیادہ ہے اور 2015 میں تقریباً 9 ہزار طلبا نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا تھا۔دوسری جانب بھارتی ریاست اترپردیش میں اس وقت معجزاتی مناظر دیکھنے کو ملے جب ریلوے ٹریک پر گرنے والی بچی کے اوپر سے ٹرین گزرنے کے باوجود اسے ایک خراش تک نہ آئی۔جمعرات کو پیش آنے والے اس واقعے کو جائے حادثہ پر موجود افراد نے اپنے اپنے موبائل فون کے کیمروں میں محفوظ کر لیا جہاں ایک سال کی بچی ٹرین کی پٹڑیوں پر گر گئی اور اس کے اہلخانہ بے یارومددگار پلیٹ فارم پر کھڑے اپنی بچی کے بچنے کی

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل