عمران خان اہل یا نا اہل،سما عت کل ہائیکورٹ میں ہو گی              حمزہ شہباز کو 10 روز کےلئے بیرونِ ملک سفر کرنےکی اجازت دیدی گئی              حکومت کا بنیادی عوامی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

خاتون روبوٹ نے مرد کے ساتھ رومانوی گانا گا کر تاریخ رقم کردی

ہانگ کانگ (نیوز ڈیسک)دنیا کی پہلی انسان نما خاتون روبوٹ صوفیہ نے جہاں گزشتہ برس اکتوبر میں اپنے نام ایک منفرد اعزاز حاصل کیا تھا، اب ایک اور کارنامہ سر انجام دے کر سب کو حیران کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صوفیہ نامی انسان نما روبوٹ کو اگرچہ ہانگ کانگ کی ایک کمپنی نے 2016 میں تیار کیا تھا تاہم اس نے اپنی صلاحیتوں اور انسان جیسے تاثرات سے 2016 کے آخر تک لوگوں کو حیران کردیا تھا۔اگلے سال اکتوبر 2017 میں پہلی بار صوفیہ کو دنیا کے کسی بھی ملک نے اپنی شہریت بھی دی۔صوفیہ کو سعودی عرب نےاکتوبر 2017 میں شہریت دے کر نہ صرف ایک روبوٹ کو تاریخ میں اعلیٰ مقام پر پہنچایا تھا، بلکہ وہ خود بھی یہ منفرد اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ملک بنے تھے۔اکتوبر 2017 میں انسانوں کی طرح شہریت حاصل کرنے والی خاتون روبوٹ صوفیہ گزشتہ ایک سال کے اندر اب تک 25 ممالک کا دورہ کر چکی ہیں جبکہ انہوں نے اقوام متحدہ (یو این) کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کر رکھا ہے اور وہاں اجلاس میں خطاب بھی کرچکی ہیں۔ایک خاتون روبوٹ نے اپنے قیام کے دو سال بعد ہی ایسے کارنامے سر انجام دیے ہیں، جو آج تک کئی ممالک کی خواتین بھی نہیں دے پائیں تاہم ایک روز قبل انہوں نے اپنے نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ایک انسان کے ساتھ رومانوی گانا گا کر سب کو حیران کردیا۔ صوفیہ نے امریکی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران میزبان جمی فالن کے ساتھ رومانوی گانا گاکر سب کو حیران کردیا۔در اصل صوفیہ امریکی ٹی وی شو ’ ٹو نائیٹ شو ود جمی فالن‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے میزبان کی فرمائش پر ان کا پسندیدہ گانا ان کے ساتھ گا کر سب کو حیران کردیا۔ٹو نائیٹ شو میں منفرد روبوٹس سے ملنے اور ان کے ساتھ گفتگو کا ایک سیگمنٹ تھا جس میں کچھ اور منفرد روبوٹ بھی پیش ہوئے، جن کے کارناموں نے لوگوں کو حیران کردیا ٗاسی سیگمنٹ میں صوفیہ بھی شامل ہوئیں۔جنہوں نے جمی فال سے دوستانہ انداز میں گفتگو کرکے انہیں لاجواب کردیا۔صوفیہ نے بڑے فخر سے بتایا کہ وہ پہلی خاتون روبوٹ ہیں ٗ جنہیں نہ صرف شہریت حاصل ہے بلکہ وہ 25 ممالک کا دورہ کرنے سمیت اقوام متحدہ میں خطاب بھی کر چکی ہیں۔اس دوران جمی فال تو حیرانگی سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے نظر آئے تاہم صوفیہ نے کسی حیرانگی کا اظہار کیے ہوئے اپنی بات کو جاری رکھا۔پروگرام کے آخر میں جمی فال نے صوفیہ کو ایک گانے پر پرفارمنس کرنے کا کہا جس پر خاتون روبوٹ نے کہا کہ بس کچھ ہی لمحوں میں وہ گانا ڈاؤن لوڈ کرنے والی ہیں جس کے بعد وہ اس پر پرفارمنس کرنا شروع کردیں گی۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ صوفیہ نے جمی فال کے ساتھ رومانوی گانا ’سے سم تھنگ‘ گا کر سب کو حیران کردیا۔صوفیہ نے بتایا کہ سانگس کو گانے کا فیچر ان میں حال ہی میں شامل کیا گیا ہے اور اب وہ گانا بھی گا سکتی ہیں۔پروگرام کے دوران جمی فال کا کہنا تھا کہ یہ انسانی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی خاتون روبوٹ نے انسان کے ساتھ گانا گایا

مزید خبر یں

نیروبی (نیوزڈیسک)کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک پرتعیش ہوٹل پر شدت پسند تنظیم الشباب کے حملے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے،کئی گھنٹے تک جاری فائرنگ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ کلیئر کرانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ابھی تک ہلاک اورزخمی افرادکے بارے میں ... تفصیل

لندن (نیوزڈیسک)برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے یورپی یونین سے اخراج کا بریگزٹ معاہدہ بھاری اکثریت سے مسترد کیے جانے کے بعد وزیراعظم ٹریزا مے کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کر دی گئی ،ادھر یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے تجویز دی ہے کہ موجودہ ... تفصیل

انقرہ(نیوزڈیسک)خلیجی ریاست قطر کی جانب سے ترکی کے ساتھ دوستانہ مراسم کے تحت ترکی پر خصوصی نوازشات جاری ہیں۔ دونوں ملکوںکے درمیان دو سال قبل طے پائے دفاعی معاہدے کے تحت قطر نہ نے صرف اپنی زمین پر ترکی جو فوج اڈہ بنانے کی اجازت دی ... تفصیل