وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

اہم یورپی ملک نے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کردیا،شہریت حاصل کرنے کیلئے کتنے یورو جمع کروانے ہونگے؟تفصیلات جاری

پودگارشیا (نیوز ڈیسک) مونٹی نیگرو اپنے ترقیاتی پروگراموں میں سرمایہ کاری کرنیکے لیے غیر ملکیوں کو شہریت دے گا۔ اس نئے قانون کو اقتصادی شہریت کا نام دیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2019 سے ہوگا اور جس سے تقریبا 2 ہزار غیر ملکی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکیں گے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں حکومت نے تین سالہ پروگرام جاری کر دیاہے جس کی شرائط بھی وضع کر دی گئی ہیں۔شرائط کے تحت سیاحتی اور ساحلی علاقوں میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں افرادکو ساڑھے 4 لاکھ یورو ،وسطی علاقوں میں ڈھائی لاکھ جبکہ کم ترقی یافتہ علاقوں میں 1 لاکھ یورو جمع کروانے ہونگے۔ نائب وزیراعظم میلوتین سیموویچ نے کہا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں کو رغبت دلانا ہے تاکہ معیشت فروغ پا سکے ۔واضح رہے کہ مونٹی نیگرو کی کرنسی یورو ہی ہے لیکن وہ اس وقت یورپین یونین کا باقاعدہ حصہ نہیں تاہم یورپین یونین کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت عنقریب مونٹی نیگرو کو یورپین یونین میں شامل کرلیاجائے گا۔

مزید خبر یں

ویلنگٹن (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیرا عظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں تمام خودکار ہتھیاروں پر پابندی کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ فوجی طرز کے نیم خودکار(سیمی آٹومیٹک) بندوقوں اور رائفلز پر اسلحے کے نئے اور سخت قانون کے تحت پابندی عائد ہوجائے گی ، ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں نئے ایرانی سال نوروز کی تقریبات کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور23زخمی ہو گئے ۔ ادھر طالبان کے ایک ترجمان نے حملوں سے انکار کرتے ہوئے بتایاکہ اس واقعے کے پیچھے ان کے عسکریت پسندوں کا ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا آج خاتمہ ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے امریکی ریاست اوہائیو کے دورے سے قبل وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ۔صدر ٹرمپ نے ہاتھ میں دو نقشے پکڑ ... تفصیل