برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

بھارتی آرمی چیف کے سر پر جنگی جنون سوار سرجیکل اسٹرائیک کی شرمندگی ختم نہیں ہوئی اور ایک اور بڑھک مار دی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بھارت اکثر ہی پاکستان کے خلاف زہر اُگلتا رہتا ہے۔ بھارت کے حکومتی عہدیدار اور بالخصوص بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت اپنے کئی پاکستان مخالف بیانات کی وجہ سے اکثر ہی تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ بھی جنرل بپن راوت نے ہی کیا تھا جو بعد میں جھوٹا قرار دے دیا گیا اور اس معاملے پر بھارت کو پوری دنیا کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔یہ شرمندگی ابھی کم بھی نہیں ہوئی تھی کہ بھارتی آرمی چیف نے ایک اور بڑھک مار دی ہے۔ بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ جموں کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے ڈرونز کے استعمال پر امریکہ اور اسرائیل کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ڈرونز کے استعمال سے بہترین نتائج حاصل کیے جبکہ اسرائیل بھی دہشتگردوں کی مزاحمت ڈرونز سے کنٹرول کرتا ہے۔بھارتی آرمی چیف نے اپنی حکومت کو پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار یعنی پراپیگنڈے میں بھی تیزی لانے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانا ہوں گی اور سائبر حملے بھی کرنا ہوں گے۔ واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت اکثر ہی اپنے بیانات میں پاکستان کے خلاف زہر اُگلتے رہتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل اپنے ایک بیان میں جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے، لیکن وقت نہیں بتا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان وہی کررہا ہے جو کرتا آیا ہے، پاکستان کو درد محسوس کروانےکا وقت آگیا ہے۔جنرل بپن راوت نے کہا کہ ہم اپنی اگلی کارروائی کی تفصیلات بتا نہیں سکتے، بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائزہوتا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کو ان کے جھوٹے دعووں اور بڑھکوں کی وجہ سے خاصی تنقید کا سامنا رہتا ہے لیکن وہ پھر بھی اپنی روایتی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آتے۔

مزید خبر یں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہر چینگ ڈے میں ہائی وے پر ٹور بس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔پولیس نے حادثے کی تفتیش کے لیے دونوں بس ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے ... تفصیل

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں، پاکستان استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے ، اسکی شاندار کامیابیوں پر ہمیں بے حد ... تفصیل

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل