دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

امریکہ میں زلزلے نے تباہی مچادی ، سونامی وارننگ بھی جاری

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ صفرشدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی،کئی گاڑیاں ٹکراگئیں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ صفر شدت کے آنے والے 2 زلزلوں نے تباہی مچا دی۔کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جبکہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پہلا آنے والا زلزلہ شدید نوعیت کا تھا۔ زلزلے کا مرکز ریاست الاسکا کا شہر اینکوریج سے 7 میل فاصلے پر تھا۔ زیر زمین زلزلوں کی گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور افراتفری کے عالم میں تمام لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔کئی گاڑیاں ٹکرائیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں، بجلی کا نظام متاثر ہوا۔تاحال زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی تاہم اب سونامی کا خطرہ ٹل گیا ہے

مزید خبر یں

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا پر سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی۔تین درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، سینکڑوں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشن ڈیزاسٹر ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ جزیرے ... تفصیل

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں50افراد ہلاک جبکہ 59 ز خمی ہو گئے۔سیلاب سے متاثرہ 120 سے زائد افراد سرکاری دفتر میں عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ... تفصیل

کینبرا(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی وزیر اعظم نے مسلمان مخالف سینیٹر کو انڈا مارنے والے لڑکے کی حمایت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ انڈا مارنے والے لڑکے پر تشدد کرنے پر سینیٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر ... تفصیل