آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

مودی سرکار کی اب خیر نہیں ، ادھا ہندوستان کا احتجاجی مارچ ، وجہ کیابنی ؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بھارت میں مودی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف ملک بھر کے ہزاروں کسانوں نے نئی دہلی میں جمع ہو کر پارلیمنٹ کی جانب احتجاجی مارچ کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر سے کسانوں کا دارالحکومت آمد کا سلسلہ جمعرات کے روز سے جاری تھا، ہزاروں کسانوں کے جمع ہونے پر احتجاج نے طویل مارچ کی شکل اختیار کرلی اور کسان پیدل چلتے ہوئے پارلیمنٹ پہنچے۔ مظاہرین نے وزیراعظم مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے کسان دشمن پالیسی کے خلاف بینرز اُٹھائے ہوئے تھے جس میں کسانوں کو کم قیمت پر بیجوں کی فراہمی، فصلوں کے منافع بخش نرخ، خشک سالی الاؤنس اور قرضوں کی قسطوں میں کمی کے مطالبے درج تھے۔ رواں برس کسانوں کا یہ ملک گیر چوتھا بڑا مظاہرہ تھا۔کسانوں کے مظاہرے سے پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے چیئرمین راہول گاندھی نے خطاب کرتے ہوئے کسان رہنماؤں کے زراعت سے جڑے مسائل کے حل کے لیے اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کے مطالبے کی حمایت کی اور کسان دشمن پالیسی پر مودی حکومت کی سخت گرفت کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبر یں

تہران (نیوز ڈیسک)ایران نے ترکی کے ایک وزیر کے اس بیان کی تردید کر دی ہے کہ وہ شام میں ترکی کے ساتھ مل کر ممنوعہ تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کے باغیوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لے رہا ہے اس سے قبل ترک وزیر داخلہ ... تفصیل

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل احمد الجبیر نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گذشتہ جمعہ کو دو مساجد میں نمازیوں پر ہونے والے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اورکہاہے کہ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر دفاع پیٹرک شاناھن نے کہا ہے کہ شام سے امریکی فوج کی تعداد میں کمی کے منصوبے پرکام جاری ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے ان خیالات کا اظہار اپنی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کیا۔ایک بیان میں ... تفصیل