محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

دنیا کے 20طاقتور ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں صدر پیوٹن کا سعودی ولی عہد کیساتھ ہنسی مذاق ، اصل راز کیا ہے ؟

اسلام آ باد(نیو زڈیسک)ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں منعقدہ جی-20 سربراہی اجلاس میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے گرم جوشی سے ملاقات کی جبکہ صحافی جمال خاشقجی قتل کے معاملے پر فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرن سمیت یورپی رہنماؤں نے تنبیہ کر دی۔خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے میں 2 اکتوبر کو صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی ولی عہد نے پہلی مرتبہ بیونس آئرس کا دورہ کیا اور جی 20 سربراہان کے اجلاس میں شرکت کی اور یہ تاثر دے دیا کہ وہ اپنے منصب پر قائم رہیں گے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں تیل کی پیداواری قیمت کو کم کرنے کے معاہدے پر اتفاق کیا گیا جس کو ویانا میں 6 دسمبر کو اوپیک اراکین کی ہونے والی ملاقات میں حتمی شکل دی جائے گی۔روس کے عہدیدار کیریل دیمیتروف کا کہنا تھا کہ پیوٹن نے ملاقات میں سعودی ولی عہد سے روس میں 2 ارب ڈالر کی سعودی عرب کی سرمایہ کاری پر بات کی لیکن فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرن کی جانب سے ولی عہد محمد بن سلمان کا استقبال تنقیدی انداز میں کیا گیا اور دونوں کے درمیان مائیکروفون پر بات ہوئی۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فرانسیسی صدر سے انگریزی میں یات کرتے ہوئے سنا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ‘پریشان نہ ہوں’ جس پر میکرن نے جواب دیا ‘میں تو پریشان ہوتا ہوں، میں پریشان تھا۔فرانس کے صدارتی ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میکرن نے سعودی ولی عہد سے جمال خاشقجی کے قتل اور یمن میں سعودی سربراہی میں جارحیت پر بات کی جہاں لاکھوں افراد مشکل حالات کا شکار ہیں جبکہ اقوام متحدہ نے دنیا کے بدترین انسانی بحران کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔سعودی ولی عہد کی ٹرمپ سے ملاقات جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ہوئی جہاں ٹرمپ کی بیٹی
ایوانکا ٹرمپ بھی موجود تھیں جبکہ وائٹ ہاؤس نے اس ملاقات کو زیادہ اہمیت نہیں دی۔وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ ‘دونوں رہنماؤں کے درمیان سیشن کے دوران ملاقات میں مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا جو انہوں نے وہاں پر موجود تقریباً تمام رہنماؤں سے کیا’۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘ہماری کوئی بات چیت نہیں ہوئی، شاید ہم کرتے لیکن ہوئی نہیں’ تاہم سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی۔خیال رہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ٹرمپ نے سعودی قیادت کو آڑھے ہاتھوں لیا تھا تاہم بعد میں اپنے بیانات میں صحافی کے قتل میں ولی عہد کے ملوث ہونے پر یقین نہ رکھنے کی بات کی تھی۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت سے قبل اسکائی نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ سعودی ولی عہد سے جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے پر دباؤ ڈالیں گی۔تھریسامے کا کہنا تھا کہ ‘سعودی عرب کے حکمرانوں کو یہ یقین دلانے کی ضرورت ہے کہ وہ مکمل تفتیش کرائیں گے جو معتبر اور شفاف ہو اور لوگوں کو بھی اس کے نتائج پراعتبار ہو جبکہ ذمہ داران کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا’۔سعودی ولی عہد نے بیونس آئرس میں چین کے صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی جو چینی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی اصلاحاتی منصوبے کی مکمل حمایت کرچکے ہیں۔ژینہوا نیوز ایجنسی کے مطابق صدر شی جن پنگ نے سعودی ولی عہد کو کہا کہ ‘چین اہم دلچپسی کے امور پر عرب ممالک سے تعلقات کو برقرار رکھے گا۔

مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر قرار دیتے ہوئے پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے یہ غیر متوقع اعلان وائٹ ہاوس میں ایک پریس کانفرنس کے اختتام پر صحافی کی ... تفصیل

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک )کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گرد حملوں کے بعد نیوزی لینڈ میں پہلا نماز جمعہ ادا کیا گیا، وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن خطبہ جمعہ کے دوران اشکبار ہوگئیں۔نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مسجد النور کے ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)مشرقی چین میں کیمیکل پلانٹ میں بڑے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 47افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ین چینگ کے صنعتی علاقے میں ہونے والے ... تفصیل