برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

بے روزگارنوجوان تیار کرلیں ۔۔۔۔ یورپ میں2لاکھ نوکریاںلیکن کیسے ؟ خبر ضرور پڑھ لیںپھر نہ کہناخبر نہ ہوئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ بر یگزٹ کے بعد پاکستانیوں پر یورپ میں2 لاکھ نوکریوں کے دروازے کھل سکتے ہیں،چین اور بھارت متحرک ہو چکے لیکن حکومت پاکستان ابھی تک متحرک نہیں ہوئی ، بر یگزٹ کے بعد بر طانیہ اور یورپ میں ہنر مند اور غیر ہنر مند افراد کی جوطلب پیدا ہونے جا رہی ہے اس سے فائدہ اٹھانے کیلئے حکومت کو قبل از قت اقدامات کر نا ہوں گے، دیگر شعبوں کے علاوہ بر طانیہ کو نیشنل ہیلتھ سروسز کو بھی تیس ہزار نرسوں کی کمی کاسامنا ہے،اس طرح یورپی ڈاکٹرز بھی بر طانیہ چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپ سے آ نے والے سر مایہ کاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزارت اوورسیز کو چاہیے کہ وہ پاکستانی ڈاکٹروں، دواسازوں،نرسوں، انجینئرز، ڈرائیوروں ، جونیئر شیف، آ ئی ٹی سے منسلک نوجوانوں اور دیگر شعبوں کے ہنر مندوں کو بر طانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں بھیجنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔اس کیلئے پا کستان کو یورپی ممالک میں تعینات سفارتحانوں میں تعینات اپنے کمرشل اور سوشل اتاشیوں کو اہداف تفویض کئے جائیں کہ مختلف کمپنیوں اور سر کاری اداروں سے تعلقات بہتر کریں جبکہ ایف پی سی سی آ ئی اور دیگر تاجر تنظیمیںبھی اہم کرادار ادا کر سکتی ہیں لیکن افسوس کی بات کی حکومت نے اس سلسلے میں تاحال کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

مزید خبر یں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہر چینگ ڈے میں ہائی وے پر ٹور بس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔پولیس نے حادثے کی تفتیش کے لیے دونوں بس ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے ... تفصیل

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں، پاکستان استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے ، اسکی شاندار کامیابیوں پر ہمیں بے حد ... تفصیل

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل