لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

سوشل میڈیا نے ایک پاکستانی دوشیزہ کو اس کے دلہے سے ملا دیا پاک چین دوستی زندہ باد، چینی نوجوان نے پاکستانی دوشیزہ بیاہ لی، لڑکی کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے ، جانئے

مریدکے (نیو زڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹس جہاں دنیا بھر میں موجود لوگوں کو زمینی فاصلے کے باوجود قریب لاتی ہیں وہیں سوشل میڈیا سائٹس کی وجہ سے کئی رشتے بھی بنے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہوئی دوستیوں کی وجہ سے کئی پاکستانی نوجوانوں کو ان کے جیون ساتھی مل گئے لیکن اس مرتبہ سوشل میڈیا نے ایک پاکستانی دوشیزہ کو اس کے دلہے سے ملا دیا۔پاک چین دوستی زندہ باد تو سنا تھا لیکن اب پاک چین دوستی رشتہ داری میں بھی بدلنا شروع ہو گئی ہے۔ چینی نوجوان پاکستانی دوشیزہ کو بیاہ لے گیا۔مریدکے کی ماہم اور مسٹر لی کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر دوستی ہوئی۔ ماہم کا تعلق مریدکے کی مسیحی برادری سے ہے۔ ماہم اور مسٹر لی کی کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کیا اور شادی کا فیصلہ کر لیا۔چینی نوجوان پاکستانی دوشیزہ کو بیاہنے آیا تو شادی کی تقریب مسیحی رسم و رواج کے مطابق ہوئی۔ شادی مریدکے کے مقامی کلیسا میں ہوئی جہاں دلہا دلہن کے قریبی عزیز اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ تقریب میں آئے مہمانوں نے نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس سے قبل قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر مجیب الرحمان کی امریکی خاتون بریٹنی سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور بریٹنی پاکستان پہنچ کر رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بھی 21 سالہ کاشف کی محبت میں مبتلا 41 سالہ امریکی خاتون نے اپنا گھر بار اور ملک چھوڑا اور پاکستان پہنچ کر نہ صرف اسلام قبول کیا بلکہ کاشف سے شادی بھی کر لی۔ جس کے بعد امریکہ کی ایک اور خاتون لاہور کے رہائشی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچی۔23 سالہ محسن اور 19 سالہ ماریہ انجیلا کی سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر دوستی ہوئی، لیکن کچھ ہی عرصے کے بعد یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔محسن کی محبت میں گرفتار ہو کر 19 سالہ ماریہ انجیلا ہزاروں میل کا سفر طے کر کے لاہور پہنچ گئی اور شادی کر لی۔ جبکہ آن لائن گیم ”پوکر” کھیلتے کھیلتے امریکی خاتون منڈی بہاؤالدین کے 26 سالہ نوجوان کی محبت میں مبتلا ہو گئی۔امریکی خاتون نے اپنی محبت کی خاطر امریکہ سے پاکستان پہنچ کر شادی کر لی۔ سوشل میڈیا پر ان شادیوں کے حوالے سے کئی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبر یں

استنبول(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ امریکا جو کچھ بھی کہتا رہے، ترکی روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے سودے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔انھوں نے یہ بات ترک نشریاتی ادارے سے ایک انٹرویو ... تفصیل

لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس ترمیم شدہ بریگزٹ معاہدے کو پارلیمان سے منظور کرانے کے لیے درکار حمایت موجود نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگر برطانیہ بریگزٹ کی تاریخ میں 22 مئی تک کی توسیع چاہتا ہے ... تفصیل

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے مقبوضہ گولان کے شامی علاقے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی اعلان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان میں گولان کے ... تفصیل