پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

بھارت کی نئی چال یا کچھ اور جموں و کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے ،بھارت نے پاکستان کو بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بھارت نےپاکستان کو دہشتگردی کے خلاف مدد کرنے کی پیشکش کر دی۔ تفصیلات کے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کو مدد کرنے کی پیشکش کر دی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان سے کہنا چاہتے کہ اگر افغانستان میں دہشتگردی اور طالبان کے خلاف جنگ ، امریکی مدد سے لڑی جا سکتی ہے تو پھر پاکستان بھی دہشتگردی کے خلاف بھارت کی مدد لے سکتا ہے۔جموں و کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں گذشتہ ساڑھے چار سال سے کوئی دہشتگردی کا واقعہ نہیں ہوا۔ دہشتگردی صرف مقبوضہ کشمیر تک محدود ہے ، تاہم وہاں بھی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔حکومت جموں و کشمیر کو سیاسی عمل میں لے آئی ہے، وہاں پنچایتی الیکشن کامیابی کے ساتھ ہو رہے ہیں۔ بھارت جو بغیر کسی ثبوت کے بھی پاکستان کو ملک میں ہونے والی دہشتگردی کا ذمہ دار ٹھہراتا آیا ہے، نے پاکستان کو اچانک ہی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد کی پیشکش کر دی جس پر کئی سوالات اُٹھ رہے ہیں کہ یا تو بھارت نے اپنی پاکستان مخالف پالیسی کو تبدیل کر لیا ہے یا پھر بھارت کی پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف مدد کی پیشکش کسی چال یا سازش کا حصہ ہے۔تاہم اس حوالے سے تو وقت آنے پر ہی معلوم ہو سکے گا کہ آخر اس مدد کی پیشکش کے پیچھے بھارت کی کیا نیت تھی اور کیا بھارت واقعی پاکستان کی مدد کرنا چاہتا ہے یا پھر یہ صرف دنیا کو دکھانے کے لیے کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ ابھی حال ہی میں بھارت نے پاکستان کے دو طلبا کی ایک تصویر کو بنیاد بنا کر انہیں دہشتگردی قرار دے دیا تھا ، یہی نہیں بلکہ نئی دہلی پولیس نے بھی تصدیق کیے بغیر ہی ان کی تصویر کی بنا پر تھریٹ الرٹ بھی جاری کر دیا تھا

مزید خبر یں

ماسکو(نیوزڈیسک )روس سے ملحقہ کرائمیا کے قریب بحر اسود میں گیس کے دو ٹینکرز میں آگ لگ گئی، اس حادثے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہو گئے،دونوں جہازوں میں سوار 12 افراد کو بچالیا گیا ہے، جہازوں کے عملے کا تعلق ترکی اور بھارت ... تفصیل

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی سب سے زیادہ تعداد اٹلی بھیجی گئی، یورپی یونین کے ڈبلن ضوابط کے تحت پناہ کے متلاشی افراد انہیں ممالک میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جہاں سے وہ یونین کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔جرمن اخبار سے ... تفصیل

تہران (نیوزڈیسک) ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر عزیز نصیر زادے نے کہاہے کہ اسرائیل کا روئے زمین سے وجود مٹا دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نصیر زادے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نوجوانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور وہ ... تفصیل