پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے بالآخر مدد مانگ لی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر ان سے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے تعاون مانگ لیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے آج سینئر صحافیوں اور اینکرز سے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ انھیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خط موصول ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان کا تعاون مانگا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے خط میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا بھی سمجھ گیا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ افغانستان میں قیام امن کے لئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ ماضی میں امریکا کے ساتھ معذرت خواہانہ رویہ اپنایا گیا لیکن ہم نے امریکا کو برابری کی سطح پر جواب دیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے اور اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے۔ ہمیں ملکی معیشت بدحالی کا شکار ملی ہے اور یوٹرن عظیم لوگ ہی لیتے ہیں۔

مزید خبر یں

انقرہ(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے گولان کی چوٹیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا نے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں ترک صدررجب طیب ایردوآن نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کے گولان کی چوٹیوں سے متعلق بیانات (اور اب حکم نامے ... تفصیل

تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی ہنگامی طبی خدمات کے سربراہ پیر حسین قلی وند نے بتایا کہ شیراز شہر کے باہر طوفانی بارش کے بعد ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے روس پر وینزویلا میں اپنی فوجی موجودگی کے ذریعے کشیدگی کو بڑھاوا دینے کا الزام عاید کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ امریکااس صورت حال میں خاموش تماشائی بنا کھڑا نہیں رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے روسی ... تفصیل