پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

سعودی حکام نے کئی نئے شعبوں میں ملازمین رکھنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سعودی عرب کی وزارت محنت اور سماجی بہبوو( وزارت العمل) نے گھروں میں رکھے جانے والے ملازمین کے شعبے میں تین مزید شعبے کے افراد کو شامل کر لیا ہے ، جو گھریلو ملازمین کے شعبے کے تحت سعودی عرب میں ملازمت حاصل کر سکتے ہیں تفصیلات کے مطابق وزرات عمل نے گھریلو عملے میں تین شعبوں کو شامل کیا ہے ، وزارت عمل کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ مملکت میں اب گھریلوملازمین کے چار پیشوں کی بجائے ساتھ پیشوں کو شامل کیا گیاہے اور غیر ملکی ان تمام سات پیشوں میں ملازمت اختیار کر سکتے ہیں ۔ شامل کیے جانے والے پیشوں میں طبعی علاج کے ماہر مرد وخواتین ، مختلف زبانوں میں بات چیت کے ماہر اور پرائیویٹ ٹیچر ہیں ، سعودی کفیل اب ان سات پیشیوں میں دوسرے ممالک سے ملازمین درآمد کر سکیں گے ۔وزارت محنت نے اس سلسلے میں نئے قوانین بھی جاری کردیئے ہیں ، اب سعودی کفیل کو گھریلو ملازمین رکھنے پر پانچ لاکھ ریال بنک گارنٹی کی بجائے صرف ساڑھے تین لاکھ بنک گارنٹی ادا کر نا ہوگی ، غیر ملکی ملازم( امیدوار) کو ملازمت کے لیے کفیل کی طرف سے بھیجا گیا خط پیش کر نا ہوگا۔ جبکہ سعودی کفیل کے لیے ملازمین کو پانچ ہزار ریال ادا کرنے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے ۔وزرارت محنت و سماجی بہبود نے پہلے ، دوسرے ، تیسرے ، چوتھے اور پانچویں ویزے کے لیے شرائط بھی جاری کر دی ہیں

مزید خبر یں

انقرہ(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے گولان کی چوٹیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا نے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں ترک صدررجب طیب ایردوآن نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کے گولان کی چوٹیوں سے متعلق بیانات (اور اب حکم نامے ... تفصیل

تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی ہنگامی طبی خدمات کے سربراہ پیر حسین قلی وند نے بتایا کہ شیراز شہر کے باہر طوفانی بارش کے بعد ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے روس پر وینزویلا میں اپنی فوجی موجودگی کے ذریعے کشیدگی کو بڑھاوا دینے کا الزام عاید کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ امریکااس صورت حال میں خاموش تماشائی بنا کھڑا نہیں رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے روسی ... تفصیل