وزیراعظم کا 27 مارچ سے غربت کے خاتمے سے متعلق جامع پروگرام شروع کرنے کا اعلان              سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 70ہزار 500روپے              آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر              ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم              اسد منیر مبینہ خودکشی ،چیئر مین نیب کا انکوائر ی خود کر نے کا فیصلہ              چین سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے              نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

یورپی خاتون کو دبئی کے ساحل پر تصویر کھینچنا مہنگا پڑ گیا،آپ بھی تصویر کھینچوانے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)دبئی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر کسی دوسری خاتون کی تصویر اپلوڈ کر نے والی یورپی خاتون کو 150،000 درہم جرمانے کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی کی سائبرکرائم عدالت نے یورپی خاتون کو غیر قانونی طور پر کسی دوسری خاتون کی تصویر کو بغیر اجازت سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپلوڈ کرنے کے جرم میں 150،000 درہم جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ،حیران کن طور پر یورپی خاتون نے جو تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی اس میں متاثرہ خاتون کو ایک ” awareness of volunteering work in cleaning beaches ” مہم کے دوران ساحل پر صفائی کرتے دکھایا گیا تھا ۔یورپی خاتون نے اس تصویر کو اپنی ویب سائٹ پر اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پربھی اپلوڈ کیا تھاجس کو متاثرہ خاتون کے شوہر نے دیکھتے ہی ویب سائٹ کی مالک خاتون پر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ۔عدالت میں ملزمہ کے وکیل کا کہناتھا کہ اس کی موکلہ نے ماضی میں رضاکارانہ طور پر کاموں میں متعدد انعامات حاصل کیے ہیں اور متاثرہ خاتون کی تصویر بنانے کا کوئی مقصد نہیں تھا ، جبکہ ملزمہ کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ وہ گھریلو خاتون ہے اور اس کے پاس اتنا بڑا جرمانہ دینے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے ۔اس کے علاوہ جس خاتون کی تصویر اپلوڈ کی ہے اس نے جو کپڑے پہنے تھے وہ اماراتی قانون کے مطابق ہیں ، ملزمہ کو پندرہ دن کے اندر فیصلے کے خلاف اپیل کا حق ہے ۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کسی بھی مرد یا خاتو ن کی تصویر اس کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا یا کسی بھی ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کی سزائیں ہیں ، اور اس کو سائبر کرائم کے زمرے میں شامل کیا گیاہے ۔اس کے باجود ہر سال سوشل میڈیا پر بغیر اجازت کسی بھی مر د یا خاتو ن کی تصویر یا ویڈیو اپلوڈ کرنے متعدد کیس سامنے آتے ہیں ۔

مزید خبر یں

قندوز(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے حملے میں دو امریکی ہلاک جبکہ امریکی فضائی حملوں میں 4 افغان اہلکار کے علاوہ بچوں اور خواتین سمیت14 شہری جاں بحق ہوگئے۔قندوز میں دو امریکیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے ضلع گل ٹیپا کے ... تفصیل

تل ابیب (نیوز ڈیسک )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ حملے کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس راکٹ حملے کے بعد امریکا کے دورے پر گئے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن ... تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک) اتوار اور پیر کی درمیانی شب صحرائے نقب کی جیل میں حماس تنظیم کے ایک قیدی نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلی جیلروں کو زخمی کر دیا۔ زخمی جیلروں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔بعد ازاں اسرائیلی ... تفصیل