نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

پولیس ہیڈکوارٹرز پر کار بم حملہ، تین افراد جاں بحق ، افراتفری مچ گئی ، ہر طرف چیخ وپکار

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ایران کے جنوبی ساحلی شہر چابہار میں کار بم دھماکا ہوا جس میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چابہار میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کمانڈوز کے دفتر پر کار بم حملہ کیا۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ امدادی اداروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ چند زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یہ خودکش حملہ تھا جس میں پولیس کے ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد ایرانی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے مشتبہ افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن کیا۔ ایرانی حکومت نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور سرکاری میڈیا نے اسے دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔چابہار ایران کے شورش زدہ صوبے سیستان بلوچستان کا شہر ہے جہاں اکثر اس طرح کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں

مزید خبر یں

مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک) اتوار اور پیر کی درمیانی شب صحرائے نقب کی جیل میں حماس تنظیم کے ایک قیدی نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلی جیلروں کو زخمی کر دیا۔ زخمی جیلروں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔بعد ازاں اسرائیلی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں خصوصی مشیر رابرٹ ملر کی جانب سے امریکی کانگرس میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے خلاصے میں کہاگیا ہے کہ ٹرمپ کی صدارتی مہم میں روس کے ساتھ سازش نہیں کی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس رپورٹ کے خلاصے ... تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک )جرمنی کی جانب سے مصر کو آبدوزوں کی فروخت کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کے سیاسی حریفوں کے درمیان نئی محاذ آرائی شروع ہوگئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم ... تفصیل