وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

آپ نے اسامہ والی امریکی کارروائی کو سفاکانہ قتل کیوں کہا ؟ صحافی کے سوال پر عمران خان نےدھماکے دار جواب دیدیا ، جان کرآپ بھی یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران خاتون صحافی نے عمران خان سے اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں ہلاکت کے حوالے سے سوال پوچھا تو انہوں نے دبنگ جواب دیا۔عمران خان نے کہا کہ اس آپریشن میں اسامہ بن لادن کو قتل کرنے کا معاملہ نہیں تھا بلکہ معاملہ پاکستان پر بھروسہ نہ کرنے کا تھا۔ یہ بہت ہی شرمناک تھا کہ ہم اپنے فوجی اور عام شہریوں کو بم دھماکوں میں صرف اس لیے مروا رہے ہیں کیونکہ ہم امریکی جنگ میں حصہ لے رہے ہیں لیکن بدلے میں ہمارے اتحادی نے ہم پر اسامہ بن لادن کے آپریشن کے بارے میں بھی بھروسہ نہیں کیا۔ امریکہ کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کے حوالے سے پاکستان کو بتانا چاہیے تھا، مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ ہم امریکہ کے اتحادی ہیں یا وہ ہمارا دشمن ہے۔عمران خان نے کہاکہ انہیں یاد نہیں کہ انہوں نے اسامہ بن لادن کے قتل کو سفاکانہ کہا ہو۔ لیکن انہیں یہ اچھی طرح یاد ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد پاکستانیوں کی اکثریت نے ذلت و رسوائی محسوس کی کیونکہ ہم پر بھروسہ نہیں کیا گیا تھا۔

مزید خبر یں

ویلنگٹن (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیرا عظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں تمام خودکار ہتھیاروں پر پابندی کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ فوجی طرز کے نیم خودکار(سیمی آٹومیٹک) بندوقوں اور رائفلز پر اسلحے کے نئے اور سخت قانون کے تحت پابندی عائد ہوجائے گی ، ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں نئے ایرانی سال نوروز کی تقریبات کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور23زخمی ہو گئے ۔ ادھر طالبان کے ایک ترجمان نے حملوں سے انکار کرتے ہوئے بتایاکہ اس واقعے کے پیچھے ان کے عسکریت پسندوں کا ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا آج خاتمہ ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے امریکی ریاست اوہائیو کے دورے سے قبل وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ۔صدر ٹرمپ نے ہاتھ میں دو نقشے پکڑ ... تفصیل