برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا امن دشمنوں نے سدھو کے سر کی قیمت مقرر کردی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) امن دشمن بھارت میں پیار، آپسی بھائی چارے اور امن پسند کی بات کرنا گناہ بن گیا۔ پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات استوار کرنے کی بات نوجوت سنگھ سدھو کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی۔ بھارتی ریاست یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے نوجوت سنگھ سدھو کے سر کی قیمت مقرر کر دی۔تفصیلات کے مطابق یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی نوجوت سنگھ سدھو کو قتل کرے گا اس کو ایک کڑور روپے انعام دیا جائے گا۔ھو کو غدار قرار دیتے ہوئے ان کیلئے آگرے کے دروازے بند کر دیے۔ اپنے بیان میں ترون سنگھ نے کہا کہ سدھو اگر آگرہ آیا تو اسے قتل کر دیا جائے گا۔ انتہا پسند تنظیم ہندو یووا کے صدر نے یہ بھی کہا کہ سدھو کو پاکستان جانا چاہیئے ہم اسے بھارت میں نہیں رہنے دیں گے۔خیال رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو جب سے وزیراعظم عمران خان کی تقریبِ حلف برداری میں شریک ہوئے ہیں تب سے انتہا پسند ہندوؤں اور سیاسی رہنماؤں کی تنقید کی زد میں ہیں۔ انہیں پاکستانی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کیساتھ جپھی ڈالنے پر غدار تک قرار دیا گیا۔سدھو حال ہی میں کرتارپور راہداری کی تقریب میں بھی شریک ہوئے جس پر انتہا پسند ہندوؤں نے تنقید کے رخ ایک بار پران کی جانب کر دیے ہیں۔

مزید خبر یں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہر چینگ ڈے میں ہائی وے پر ٹور بس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔پولیس نے حادثے کی تفتیش کے لیے دونوں بس ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے ... تفصیل

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں، پاکستان استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے ، اسکی شاندار کامیابیوں پر ہمیں بے حد ... تفصیل

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل