خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

ایرانی سرحد پربازیابی کی کہانی کاڈراپ سین، بالآخر اصل کہانی منظر عام پر آگئی ، سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد(نیو زڈیسک)آئل ٹینکرکے ذریعے مبینہ طور پر اغواکئے جانے والے بچوں کی ایرانی سرحد پربازیابی کی کہانی کاڈراپ سین ہوگیا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیومیں نظرآنے والے تمام بچے اورخواتین افغانی تھے اورایک ہی خاندان سے انکاتعلق ہے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دودن سے سوشل میڈیا اور میڈیا پر پروپیگنڈہ ہوتارہاکہ ایرانی سرحد پرپکڑے گئے آئل ٹینکر سے برآمد کئے جانے والے بچے پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے اغواہوئے ہیں جن میں ایک بچی فرشتہ کا تعلق مردان سے بھی بتایاگیا جوتین ماہ قبل اغواہوئی پولیس کے مطابق فرشتہ کے والدکاکہناہے کہ وہ ویڈیومیں دکھنے والی بچی کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ وہ ان کی بچی ہے یا نہیں تاہم اس خبر کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی،انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین محسود اور ڈی آئی جی مردان محمدعلی گنڈاپور کافی سرگرم ہوگئے اور ایف آئی اے سمیت وزارت خارجہ سے رابطے کئے جس کے بعد ایران میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے ذرائع نے تصدیق کی کہ ایرانی سرحد پرپکڑے گئے آئل ٹینکر سے برآمد ہونیوالے تمام بچے اورخواتین افغانی ہیں جنہیں جلد افغانستان واپس ڈی پورٹ کردیاجائے گا صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے رابطہ پربتایاکہ وزارت خارجہ ذرائع نے اغواہونیوالے بچوں کاپاکستان ہونے کی تمام ترافواہوں کومستردکردیاہے یہ تمام افغان باشندے آئل ٹینکر ڈرائیور کے فیملی ممبرزہیں ڈرائیور کے پاس ایران کا ویزہ موجود ہے تاہم وہ اپنی فیملی کے دیگرممبران کو بغیر ویزے کے غیرقانونی طور پر ایران منتقل کرناچاہتاتھا ۔شوکت یوسفزئی نے کہاکہ وزارت خارجہ ذرائع نے یہ بھی بتایاہے کہ متعلقہ حکام نے غیرقانونی داخلے کے خلاف مقدمہ درج کردیاہے اورتمام تر تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں برآمد ہونے والی خواتین اور بچوں میں کوئی پاکستان موجود نہیں تحقیقات کرنے میں ایران میں پاکستان کے قونصلیٹ نے اہم کرداراداکیا ہے شوکت یوسفزئی نے مردان کی اغوا ہونے والی چھ سالہ بچی فرشتہ کی بازیابی کیلئے مردان پولیس کی کوششوں کوسراہااورکہاکہ مردان شریف آباد کی241گھروں کی جنرل تلاشی کے علاوہ گنے کی کھیتوں ، بس اڈوں،ہوٹلوں اور سرائے پرچھاپہ ماراگیا ایس پی مردان کی سربراہی میں بننے والی تحقیقاتی کمیٹی نے بچی کے خاندان اور رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی تاہم بدقسمتی سے بچی بازیاب نہ کرائی جاسکی انہوں نے متاثرہ خاندان کویقین دلایاکہ حکومت بچے کی بازیابی میں ہرممکن تعاون کریگی۔شوکت یوسفزئی نے بتایاکہ مذکورہ ویڈیوایک نام نہاد این جی اونے جاری کی جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرناتھا۔

مزید خبر یں

ماسکو(نیوزڈیسک )روس سے ملحقہ کرائمیا کے قریب بحر اسود میں گیس کے دو ٹینکرز میں آگ لگ گئی، اس حادثے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہو گئے،دونوں جہازوں میں سوار 12 افراد کو بچالیا گیا ہے، جہازوں کے عملے کا تعلق ترکی اور بھارت ... تفصیل

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی سب سے زیادہ تعداد اٹلی بھیجی گئی، یورپی یونین کے ڈبلن ضوابط کے تحت پناہ کے متلاشی افراد انہیں ممالک میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جہاں سے وہ یونین کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔جرمن اخبار سے ... تفصیل

تہران (نیوزڈیسک) ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر عزیز نصیر زادے نے کہاہے کہ اسرائیل کا روئے زمین سے وجود مٹا دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نصیر زادے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نوجوانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور وہ ... تفصیل