وزیراعظم کا 27 مارچ سے غربت کے خاتمے سے متعلق جامع پروگرام شروع کرنے کا اعلان              سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 70ہزار 500روپے              آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر              ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم              اسد منیر مبینہ خودکشی ،چیئر مین نیب کا انکوائر ی خود کر نے کا فیصلہ              چین سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے              نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

ایشا امبانی کی تقریب میں مہمان خصوصی کون ؟ جان کر آپ بھی فخر کرینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی نےاپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر5 ہزار سے زائد معذور اور محروم بچوں کو تقریب میں مہمان خصوصی بناکر مثال قائم کردی۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی سے قبل تقریبات کا آغاز بھارت کے شہر اُدے پور میں ہوگیا ہے۔بھارت،مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی ایک دعوتی کارڈکی قیمت5لاکھ روپےگزشتہ روز ایشا امبانی کی ’انا سیوا‘ نامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مکیش امبانی نے شہر کے 5 ہزار 1 سو معذور اور محروم بچوں کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا اور انہیں کھانا کھلایا۔ مکیش امبانی نے اہلیہ، بیٹی اور ہونے والے داماد کے ہمراہ خیراتی ادارےکا دورہ کیااور وہاں تمام لوگوں کے ساتھ وقت گزارا، خصوصاً بچوں کے ساتھ وہ کافی گھل مل گئے اور اُن کی احوال پرسی اور حوصلہ افزائی کی اور صرف یہی نہیں بلکہ اپنے ہاتھوں سے اُنہیں کھانا بھی پیش کیا۔ یہ بھی امبانی خاندان کا خوشی منانے کا ایک انداز ہے۔ اس کے علاوہ مکیش امبانی نےایشا امبانی کی شادی سے قبل تقریب میں5 ہزار1 سو معذور اور محروم بچوں کو تقریب میں بطور مہمان خصوصی بلا کر ایک اور نئی مثال قائم کردی۔ واضح رہے 27 سالہ ایشا امبانی اور ارب پتی صنعتکار کے بیٹے آنند پیرامل کی شادی منگل کے روز ممبئی میں ہوگی جبکہ ان کی’پری ویڈنگ‘ یعنی شادی سے قبل تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے

مزید خبر یں

قندوز(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے حملے میں دو امریکی ہلاک جبکہ امریکی فضائی حملوں میں 4 افغان اہلکار کے علاوہ بچوں اور خواتین سمیت14 شہری جاں بحق ہوگئے۔قندوز میں دو امریکیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے ضلع گل ٹیپا کے ... تفصیل

تل ابیب (نیوز ڈیسک )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ حملے کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس راکٹ حملے کے بعد امریکا کے دورے پر گئے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن ... تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک) اتوار اور پیر کی درمیانی شب صحرائے نقب کی جیل میں حماس تنظیم کے ایک قیدی نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلی جیلروں کو زخمی کر دیا۔ زخمی جیلروں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔بعد ازاں اسرائیلی ... تفصیل