وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

دبئی میں ہندوستانی شہری کو مساج کرانا مہنگا پڑگیا، خبر پڑھ کر آپ کے بھی ہوش اڑجائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک بھارتی شہری کو مساج کرانا مہنگا پڑگیا، خاتون ایک لاکھ درہم سے زائد کی رقم چرا کرفرار ہوگئی، پولیس ملزمان کو ڈھونڈنے میں ناکام رہی۔تفصیلات کے مطابق عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ یہ واقعہ اٹھائیس سالہ ہندوستانی شہری کے ساتھ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے دفتر کے لیے کچھ سامان کی خریداری کرنے جارہا تھا، اس کے پاس ایک لاکھ دس ہزار ریال کی رقم تھی۔متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ایک سن رسیدہ آذر بائیجانی خاتون نے اسے روکا اور 50 درہم میں مساج کی آفر دی ۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ کچھ ردو کد کے بعد اس نے آفر قبول کرلی اور خاتون کے ساتھ قریب ہی واقعہ ایک فلیٹ چلاگیا، دفتر کی رقم اس کےکندھے پر موجود بیگ میں تھی۔اس فلیٹ میں پہنچنے پر ایک 39 سالہ شخص ا ور اس عورت نے مل کر اسے پیٹنا شروع کردیا اور اس کے سر پر لوہے کی سلاخ سےوار کیا۔ جب وہ شخص نیم بے ہوش ہو کر گرا تو خاتون اور اس کے ساتھی نے بیگ سے رقم نکالی اور اسے کمرے میں بند کرکے فرار ہوگئے۔کچھ دیر بعد ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں انہیں متاثرہ شخص بے ہوشی کے عالم میں ملا۔ اس نے ہوش میں آکر پولیس کو بتایا کہ اس کے بیگ میں ایک لاکھ دس ہزار ریال تھے اور اب اس کے بیگ میں محض دس ریال کی رقم ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ فلیٹ پہلے میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں استعمال ہوتا رہا ہے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں متاثرہ شخص کو عورت کے ساتھ آتے ہوئے تو دیکھا گیا ہے تاہم کسی اور مرد کے ساتھ اس عورت کو جاتے نہیں دیکھا جاسکا ۔پولیس کو شک ہے کہ وہ برابر والی بلڈنگ کی چھت پر کود کر سیڑھیوں کے راستے فرار ہوئے ہیں۔ رئیل اسٹیٹ آفس کا کہنا ہے کہ یہ فلیٹ مشرقی یورپ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے کرائے پر لیا تھا۔پولیس تاحال ملزمان کو تلاش کرنے میں ناکام ہے اور عدالت نے اس مقدمے کی کارروائی 20 دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔ یہ واقعہ 31 جولائی کو پیش آیا تھا۔

مزید خبر یں

ویلنگٹن (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیرا عظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں تمام خودکار ہتھیاروں پر پابندی کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ فوجی طرز کے نیم خودکار(سیمی آٹومیٹک) بندوقوں اور رائفلز پر اسلحے کے نئے اور سخت قانون کے تحت پابندی عائد ہوجائے گی ، ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں نئے ایرانی سال نوروز کی تقریبات کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور23زخمی ہو گئے ۔ ادھر طالبان کے ایک ترجمان نے حملوں سے انکار کرتے ہوئے بتایاکہ اس واقعے کے پیچھے ان کے عسکریت پسندوں کا ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا آج خاتمہ ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے امریکی ریاست اوہائیو کے دورے سے قبل وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ۔صدر ٹرمپ نے ہاتھ میں دو نقشے پکڑ ... تفصیل