ملک بھر میں سونا 150روپے فی تولہ مہنگا              نواز شریف کی درخواست ضمانت پر نیب سمیت فریقین کو نوٹسز جاری،ہفتے میں رپورٹ طلب              قیادت کےخلاف نیب کی متوقع کارروائیاں ،پیپلز پارٹی کا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ              بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی حکومت پر قتل کی دھمکیوں کا الزام              سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی              آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

رواں برس عمرہ کرنیوالے پاکستانیوںبارے سعودی عرب سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے جاری کیے جانے والے سرکولر کے مطابق رواں برس نئے عمرہ سیزن کے لیے تقریباََ اب تک 17 لاکھ ویز ے جاری کیے جا چکے ہیں ۔جن میں سب سے زیادہ پاکستانیوں کو عمرہ کے ویزے جاری کیے گئے ۔وزارت ِ حج و عمرہ نے اپنے سوشل میڈیا اکا ونٹ پر بھی معلومات شیئر کی ہیں جن کے مطابق جاری کیے جانے والے 17 لاکھ عمرہ ویزوں میں سے دنیا بھر سے تقریباََ 13لاکھ سے زائد عمرہ زائرین مملکت تشریف لا چکے ہیں ۔ جبکہ حالیہ دنوں میں 3لاکھ سے زائد عمرہ زائرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام پذیر ہیں ۔جن میں سے 2لاکھ 24ہزار سے زائدمکہ مکرمہ اور 94ہزار سے زائد مدینہ منورہ میں قیام پذیر ہیں ، جبکہ 10 لاکھ 29ہزار 951 زائرین عمرہ کی ادائیکی کر کے سعودی عرب سے اپنے اپنے ممالک واپس لوٹ چکے ہیں ۔سعودی وزارت حج و عمر ہ کے مطابق اس سال اب تک سب سے زیادہ عمرہ ویزے پاکستانیوں کو جاری کیے ، دوسرے نمبر پر اہم اسلامی ملک انڈو نیشیا کے شہری رہے جبکہ تیسرے نمبر بھارتی شہریوں کو ویزے جاری کیے گئے ۔

مزید خبر یں

تہران (نیوز ڈیسک)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کی اقتصادی پریشانیوں کا سبب امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے قدرتی گیس کے ایک بڑے فیلڈ کے افتتاح کی تقریب میں کہا کہ حکومت اور نجی شعبہ ... تفصیل

ویلنگٹن(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر میڈیا کی تنقید سے ٹرمپ برہم ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں والا میڈیا نیوزی لینڈ حملوں پر ... تفصیل

ویلنگٹن (نیوز ڈیسک) سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی فضا ابھی تک سوگوار ہے، پارلیمنٹ کے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، وزیراعظم جیسنڈا نے اسلام علیکم کہا، اجلاس میں بہادر پاکستانی شہری نعیم رشید کوبھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔پارلیمنٹ ... تفصیل