وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

بھارت میں سدھو کے سر کی قیمت کا اعلان کیساتھ ایک اور تشویشناک خبر آگئی ، کیاہونیوالا ہے ؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارت میں انتہا پسند تنظیم نے پاکستان کی تعریف کرنے پر اپنے ہی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کے سر کی قیمت مقرر کر دی۔ یہی نہیں بلکہ نوجوت سنگھ سدھو کو بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ بھارت کی ایک انتہا پسند تنظیم ہندو یووا واہنی نے نوجوت سنگھ سدھو کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی۔بھارتی انتہا پسند تنظیم کے اس بیان کے بعد پاکستانیوں نے نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان آکر رہنے کا مشورہ دے دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر نوجوت سنگھ سدھو بھارت چھوڑ کر پاکستان آجائیں تو ہم انہیں خوش دلی سے خوش آمدید کہیں گے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان آنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اگر نوجوت سنگھ سدھو کو بھارت چھوڑنا بھی پڑا تو ان کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔وہ پاکستان آ کر بآسانی رہ سکتے ہیں اور یہاں انہیں کوئی تکلیف بھی نہیں ہو گی۔ کچھ صارفین نے اس معاملے پر بھارت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت مذاکرات سے خوفزدہ ہے۔ پاکستان مذاکرات کرنےکی چاہے کتنی بھی کوشش کر کے بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر بضد ہے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ بھارت کے برعکس پاکستان ایک پُر امن ملک اور محبت کا گہوارہ ہے جہاں غیر ملکیوں کو عزت اور پیار بخشا دیا جاتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ بھارت چھوڑ کر پاکستان آنے پر ہم نوجوت سنگھ سدھو کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔ جبکہ کچھ صارفین نے تو پاکستانی حکومت کو نوجوت سنگھ سدھو کو شہریت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ ۔یاد رہے کہ بھارتی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کے بعد سے ہی بھارتی میڈیا نے ان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کر دیا جس کے بعد کرتارپور راہداری کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں مرکزی مہمان کے طور پر شرکت کرنے پر بھی نوجوت سنگھ سدھو کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔حال ہی میں بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کی حمایت میں ہورڈنگز آویزاں کر دئے گئے ہیں۔یہ ہورڈنگز پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کے حامی کانگریس کے کارکنوں کی جانب سے لگائے گئے۔ ہورڈنگز پر ’’پنجاب دا کیپٹن، ساڈا کیپٹن‘‘ کی تحریر کے ساتھ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ، راہول گاندھی اور سونیا گاندھی کی تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں نوجوت سنگھ سدھو کی شرکت اور پاکستان جانے کی مخالفت کی تھی۔ جس پر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ ’’میرے کپتان راہول گاندھی ہیں‘‘جبکہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ ’’آرمی کے کپتان ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ میرے دورہ پاکستان کی مخالفت وزیراعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ نے کی تھی، کانگریس پارٹی نے نہیں۔گذشتہ دنوں راجستھان میں ایک جلسے کے دوران نوجوت سنگھ سدھو نے مودی اور یوگی ادتیہ ناتھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انتہا پسند تنظیم کا کہنا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو پاکستان کی تعریف کرتے ہیں انہیں چاہئیے کہ چُپ چاپ واپس پاکستان ہی لوٹ جائیں بصورت دیگر ان کو بھارت میں بھی رہنے نہیں دیا جائے گا۔

مزید خبر یں

ویلنگٹن (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیرا عظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں تمام خودکار ہتھیاروں پر پابندی کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ فوجی طرز کے نیم خودکار(سیمی آٹومیٹک) بندوقوں اور رائفلز پر اسلحے کے نئے اور سخت قانون کے تحت پابندی عائد ہوجائے گی ، ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں نئے ایرانی سال نوروز کی تقریبات کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور23زخمی ہو گئے ۔ ادھر طالبان کے ایک ترجمان نے حملوں سے انکار کرتے ہوئے بتایاکہ اس واقعے کے پیچھے ان کے عسکریت پسندوں کا ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا آج خاتمہ ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے امریکی ریاست اوہائیو کے دورے سے قبل وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ۔صدر ٹرمپ نے ہاتھ میں دو نقشے پکڑ ... تفصیل