اپوزیشن کا مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور معاشی امور پرحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان              چمن ،پاک ،افغان سرحدی علاقے میں فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار              وزیراعظم نے اپوزیشن کے اسمبلی سے واک آﺅٹ کو این آر او لینے کی کوشش قرار دے دیا              فوادچوہدری کا ایک مرتبہ پھروزیراعلیٰ سندھ کے استعفے کا مطالبہ              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی پر کونسی معروف گلوکار ہ فارم کرینگی، نام بارے جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی ٹائیکون مکیش امبانی نے اپنی بیٹی کی شادی پر بالی وڈ کے ساتھ ہالی وڈ کو بھی مدعو کر لیا ، بات یہاں تک ختم نہیں ہوتی بلکہ بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کی آمد بھی متوقع ہے ، معروف امریکی گلوکارہ بیونسے عیشا امبانی کی شادی میں پرفارم کریں گی۔ بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی نے اپنی بیٹی کی شادی پر ہالی وڈ سٹار بیونسے کی خدمات حاصل کر لی ہیں ، امریکی گلوکارہ امبانی کی بیٹی کی شادی میں براہ راست پرفارمنس دیں گی ۔27 سالہ عیشا امبانی کی 33 سالہ میری آنند سے شادی ہو رہی ہے جس کی تیاریاں اودھ پور میں ایک ہفتے قبل ہی شروع ہو چکی ہیں، شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں اودھے پور کے خالی رہنے والے ائیرپورٹ پر اب تک سو سے زائد پروازیں لینڈنگ کر چکی ہیں ۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق بالی وڈ سٹار پریانکا چوپڑا اپنے شوہر نک جونز کے ساتھ شادی میں شرکت کریں گی ، بھارتی میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن بھی شادی کی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔شادی میں کروڑوں ڈالرز خرچ کیے جا رہے ہیں، شادی کے ایک دعوت نامے کی قیمت تین لاکھ بھارتی روپے ہے، دعوت نامے کے باکس میں قیمتی پتھر اور نیکلس بھی رکھا گیا ہے۔فوربز میگزین میں جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ریلائنس انڈسٹریز امبانی کے اثاثوں کی تعداد سینتالیس بلین ڈالرز کے قریب بنتی ہے، نیوز میگزین انڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کے لیے سمندر کنارے ایک گھر بک کیا گیا ہے جو کہ پچاس ہزار سکوائر فٹ پر محیط ہے۔

مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)وائٹ ہاوس نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے بات کرتے ہوئے انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ شام میں ترکی کے سکیورٹی خدشات سے آگاہ ہیں اور اس حوالے سے ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔غیرملکی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حریف ملک روس کے ساتھ مبینہ تعاون کی خبروں کے جلو میں امریکی ٹیلی ویڑن نیٹ ورک نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کے درمیان ہونے والی ... تفصیل

خرطوم (نیوزڈیسک)سوڈان کے صدر عمر البشیر نے کہا ہے کہ مظاہروں کی وجہ سے حکومت تبدیل نہیںکی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق مغربی صربی دارفر میں اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب میں صدر البشیر کا کہنا تھا کہ عوام کو پرامن مظاہروں کا ... تفصیل