کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

ملائیشیامیں مہاتیر محمد کی حکومت بننے کے بعد پہلی مرتبہ عوام کا شدید احتجاج ، وجہ انتہائی حیران کن

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہزاروں مسلمان شہریوں نے حکومت کی جانب سے مالے قوم کو حاصل مراعات کے ممکنہ خاتمے کی کوشش کے خلاف ریلی کی شکل میں احتجاج کیا۔خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال مئی میں وزیراعظم مہاتیر محمد اور اتحادی حکومت کی ملک گیر کامیابی کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی معاونت سے ملائیشیا کے عوام کا یہ پہلا بھرپور اجتماع تھا۔ریلی کو ملائیشیا کی دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل تھی جس کا بنیادی مقصد حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے نسلی امتیاز کے خلاف معاہدے (آئی سی ای آر ڈی) پر دستخط کرنے کے منصوبے پر احتجاج کرنا تھا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں مالے قوم کو دہائیوں سے حاصل مراعات کا خاتمہ ہوجائے گا تاہم حکومت کی جانب سے یہ منصوبہ موخر کیا گیا جس کے بعد یہ احتجاج جشن میں تبدیل ہوگیا۔وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ حکومت نے ریلی کی اجازت دی تھی کیونکہ یہ جمہوریت کا حصہ ہے لیکن کسی بھی تشدد سے خبردار کردیا گیا تھا اسی لیے یہ ریلی پولیس کی سخت سیکیورٹی میں ہوئی اور اختتام بھی پرامن انداز میں ہوئی۔سابق وزیراعظم نجیب رزاق سمیت اپوزیشن رہنماؤں نے بھی ریلی میں شرکت کی اور عوام سے اظہار یک جہتی کیا جبکہ وہ اپنے کرپشن کے الزامات کا بھی سامنا کررہے ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ کم ازکم 50 ہزار افراد احتجاج میں شامل تھے جن میں سے اکثر نے سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور ہاتھوں پر بینڈز پہنے ہوئے تھے جن میں یہ الفاظ درج تھے کہ ہم ‘آئی سی ای آر ڈی کو مسترد’ کرتے ہیں۔احتجاجی مارچ تین مقامات سے شروع ہوا اور ‘مالے زندہ باد’ اور ‘کچل دو آئی سی ای آر ڈی’ کے نعرے لگاتے ہوئے تاریخی اسکوائر تک پہنچ گیا جہاں تقاریر کی گئیں اور پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔ایک دکان دار روسلی احسان کا کہنا تھا کہ ‘جی ہم آئی سی ای آر ڈی کی توثیق نہیں کرتے لیکن ابھی ہم یہاں اس لیے کھڑے ہیں کیونکہ ہم اب بھی اس کے خلاف ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہاں تک کہ اگر حکومت کہہ چکی ہے کہ وہ اس کی توثیق نہیں کریں گے لیکن تاحال ہم تمام ملائیشیائی افراد اپنی پوری طاقت سے احتجاج کررہے ہیں’۔یاد رہے کہ 9 موئی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات میں مہاتیر محمد اور ان کی اتحادی جماعتوں سے کامیابی حاصل کی تھی اور نجیب رزاق کی قیادت میں اس وقت کی حکمراں جماعت کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد سابق وزیراعظم کو کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔تاہم اس احتجاج میں نجیب رزاق کی پارٹی یونائیٹڈ نیشنل آرگنائزیشن اور ملائیشیا اسلامک پارٹی کے ہزاروں اراکین نے شرکت کرکے ان کی حمایت کی جبکہ ملک کی 13 میں سے 2 ریاستوں میں ان کی حکومت قائم ہے۔سیاسی ماہرین کا کہنا تھا کہ نجیب رزاق اور ان کی پارٹی نے سابق وزیراعظم اور ان کی بیوی کے علاوہ ان کی حکومت کے کئی عہدیداروں پرکرپشن کے لگائے گئے الزامات سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کیا۔

مزید خبر یں

کابل(نیوزڈیسک)افغانستان کیلئے امریکی خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ امریکا عن قریب طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ایک اور کوشش کرے گا،اگر طالبان جنگ سے باز نہ آئے تو امریکا افغان فوج کی طالبان کے خلاف کارروائیوں میں معاونت جاری رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ... تفصیل

طرابلس (نیوزڈیسک)لیبیا کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں ترکی اور قطر کی جانب سے جاری مداخلت کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان بریگیڈیئر احمد المسماری کا کہنا تھا کہ جنوبی لیبیا میں جاری الکرامہ فوجی آپریشن کے ... تفصیل

دبئی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کہا ہے کہ کمپنی شام کے لیے کمرشل پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات کی منتظر ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ... تفصیل