دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

اسرائیل کا حزب اللہ کی دوسری سرنگ بھی تباہ کرنے کا دعویٰ

اسلام آباد(نیو زڈیسک) اسرائیل نے لبنان سے منسلک اپنی سرحد پر حزب اللہ کی دوسری سرنگ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان سے منسلک اپنی سرحد میں ایک اور سرنگ کا کھوج لگایا ہے، یہ سرنگ لبنان سے اسرائیل میں حزب اللہ کے لوگوں کے داخلے کے لیے استعمال ہوتی تھی۔اسرائیل فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد نصب کرکے سرنگ کو تباہ کردیا گیا ہے، رواں ہفتے تباہ کی گئی یہ دوسری سرنگ ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حزب اللہ نے سرنگ کے ذریعے اسرائیل میں داخل ہونے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لبنانی سرحد کے نزدیک ایک ہفتے سے جاری سرچ آپریشن کے دوران حزب اللہ کی جانب سے بنائی گئی سرنگوں کو تباہ کیا جائے گا اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی ختم کردیا جائے گا۔تباہ ہونے والی سرنگیں دو میٹر چوڑی اور 200 میٹر طویل تھیں۔ اسرائیل اور لبنان کی بارڈر 120 کلومیٹر طویل ہے اور اس علاقے میں مزید سرنگیں ملنے کا امکان ہے۔

مزید خبر یں

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا پر سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی۔تین درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، سینکڑوں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشن ڈیزاسٹر ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ جزیرے ... تفصیل

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں50افراد ہلاک جبکہ 59 ز خمی ہو گئے۔سیلاب سے متاثرہ 120 سے زائد افراد سرکاری دفتر میں عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ... تفصیل

کینبرا(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی وزیر اعظم نے مسلمان مخالف سینیٹر کو انڈا مارنے والے لڑکے کی حمایت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ انڈا مارنے والے لڑکے پر تشدد کرنے پر سینیٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر ... تفصیل