وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان ڈیل، لیکن مسلم ممالک کوبالآخر کتنا فائدہ ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو ’بیرونی جارحیت‘ سے محفوظ بنانے کے لیے عرب ممالک امریکا کے ساتھ ایک نئے سیکیورٹی معاہدے سے متعلق مذاکرات کر رہے ہیں۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے اجلاس کے اختتام کے بعد نیوز کانفرنس میں عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ’اس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی انتظامات کو حل کرنا ہے تاکہ خطے کو بیرونی خطرات سے تحفظ جبکہ امریکا اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط کیے جاسکیں‘۔ایران کے خلاف عرب-امریکی فوجی اتحاد کے قیام سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ ’اس سوال سے متعلق خلیجی ریاستوں اور امریکا کے درمیان بات چیت جاری ہے اور منصوبے تیار کیے جارہے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’یہ کام جاری ہے اور دونوں فریقین اسے ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں’، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس اتحاد میں مصر بھی شامل ہوگا اور یہ مشرقی وسطیٰ اسٹریٹجک الائنس یا میسا کہلائے گا۔واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں ذرائع ابلاغ کی رپورٹس اس بات کی جانب اشارہ کرتی ہیں کہ ایران مخالف عرب-امریکا اتحاد بن سکتا ہے اور یہ نیٹو کی طرز کا ہوسکتا ہے۔قطر کا بائیکاٹ ادھر جی سی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے قطری امیر کے فیصلے پر بحرین اور قطر کے درمیان نوک جھوک ہوئی کیونکہ یہ تجویز دی گئی تھی کہ غیر موجودگی سے دوحہ اور 3 خلیج عرب ریاستوں کے درمیان تنازعات جلد ختم ہونے کا امکان نہیں۔تاہم قطر کی جانب سے ایک روزہ سالانہ اجلاس میں وزیر مملکت برائے خارجی امور کو بھیجنے کا معاملہ 2017 کے وسط سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے دوحہ کے معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کی نظر ہوگیا۔خیال رہے کہ ان تمام خلیجی ریاستوں نے الزام لگایا تھا کہ قطر دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے جبکہ دوحہ نے ان تمام الزامات کو مسترد کیا تھا۔اس سارے معاملے پر بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد الخلیفہ نے ایک ٹوئٹ کی تھی کہ ’قطری امیر کو (بائیکاٹ کرنے والی ریاستوں) کے جائز مطالبات تسلیم کرنے چاہیں اور اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے‘۔اس سے قبل سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اجلاس کا افتتاح کیا تھا اور کویت، عمان، بحرین، متحدہ عرب امارات اور قطر پر زور دیا تھا کہ وہ ایران اور دہشت گردی کے خلاف متحد محاذ قائم رکھیں۔انہوں نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ’ہمیں اپنی ریاستوں کے مفاد کو برقرار رکھتے ہوئے خطے اور دنیا میں سیکیورٹی اور استحکام کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے‘۔دوسری جانب کویتی امیر شیخ صبح الاحمد الجابر الصبح، جنہوں نے قطر کے معاملے میں ثالثی کرنے کی ناکام کوشش کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ اس میڈیا مہمات کو ختم ہونا چاہیے، جو خطے کے اتحاد کے لیے خطرہ ہیں۔کینسر ، فالج اور گردے کی پتھری کاعلاج ہر گھرمیں موجود اس مزیدار چیز سے ممکن ہے ،اس کے اتنے فوائد ہیں کہ آپ کو علم بھی نہیں ہوگالیموں ایک ایسی چیز ہے جو گھروں میں بہت عام استعمال ہوتی ہے اس کے چھلکوں، عرق اور دیگر میں متعدد طبی فوائد بھی پائے جاتے ہیں۔وٹامن سی سے بھرپور ہونے کے باعث اسے متعدد فوائد کا حامل مانا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے یہ متعدد امراض سے تحفظ دینے کے لیے بھی مفید ہے؟یہاں لیموں کے صحت کے لیے ایسے فوائد جانیں جن سے ہوسکتا ہے آپ لاعلم ہوں۔خون کی کمی لیموں میں شامل وٹامن سی اینیمیا کے خلاف لڑتا تو نہیں مگر یہ آئرن کی طاقت کو ضرور بڑھاتا ہے جو اس بیماری کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی کے ساتھ آئرن کو کھانا ہمارے جسم میں آئرن کو جذب کرنا آسان کردیتا ہے۔ آئرن سے بھرپور غذاؤں میں لیموں کو چھڑکنے سے نہ صرف ذائقہ بڑھتا ہے بلکہ آئرن کے تمام فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔دل کو صحت مند بنائے لیموں وٹامن سی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے، ایک لیموں سے 31 ملی گرام وٹامن سی ملتا ہے، جو کہ روزانہ درکار مقدار کا 51 فیصد حصہ ہے۔ طبی تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا ہے کہ وٹامن سی سے بھرپور پھل اور سبزیاں کھانے سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے، مگر صرف وٹامن سی ہی دل کے لیے فائدہ مند نہیں بلکہ اس میں موجود فائبر اور نباتاتی کمپاؤنڈز بھی امراض قلب کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔ جسمانی وزن کنٹرول کرنے میں مدد دے لیموں جسمانی وزن کم کرنے والی غذا ہے، ایک تحقیق کے مطابق لیموں میں موجود فائبر معدے میں جاکر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے، اور ضروری نہیں کہ لیموں کو کھایا جائے، اسے مشروب کی شکل میں استعمال کرنا بھی یہی فائدہ پہنچاتا ہے۔ اسی طرح گرم پانی میں لیموں کا عرق ملا کر پینا بھی جسمانی وزن کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔نظام ہاضمہ بہتر کرے لیموں میں موجود کاربوہائیڈریٹس اور فائبر معدے کی صھت کو بہتر بناتے ہیں جبکہ نشاستہ اور شکر کے ہضم ہونے کے عمل کو سست کرتے ہیں جس سے بلڈ شوگر لیول بھی کنٹرول میں آتا ہے۔حاملہ خواتین کے لیے بھی مفید لیموں میں موجود جز فولیٹ مختلف مسائل سے بچانے میں مدد دیتا ہے، فولیٹ وٹامنز میں بھی موجود ہوتا ہے مگر اسے کسی غذا جیسے لیموں کی شکل میں استعمال کرنا جسم کو اسے جذب کرنے میں زیادہ مدد دیتا ہے۔کینسر کا خطرہ کم کرے پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال کچھ اقسام کے کینسر سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے ،ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ لیموں میں موجود نباتاتی کمپاؤنڈز انسداد کینسر خصوصیات رکھتے ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔فالج کا خطرہ کم کرامریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی ایک تحقیق کے مطابق جو خواتین بڑی مقدار میں ترش پھلوں کا استعمال کرتی ہیں ان میں خون کی شریانوں کے امراض سے ہونے والے فالج کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔جلدی صحت آپ نے ہوسکتا ہے کبھی غور کیا ہو کہ اسکن کیئر کی مصنوعات پر وٹامن سی کا ذکر ضرور ہوتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وٹامن کو ایک ہارمون کولیگن کی پیداوار کے لیے اہم مانا جاتا ہے۔ یہ ہارمون جلد کی مضبوطی اور لچک کے لیے اہم ہے جبکہ لیموں میں اینٹی آکسائیڈنٹس بھی ہوتے ہیں جو جلد کو ہموار، سرخی مائل اور لچکدار رکھنے کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔گردوں کی پتھری کے لیے مفید طبی تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ پوٹاشیم جو کہ لیموں میں پایا جاتا ہے، کیلشیئم اور دیگر معدنیات کو اکھٹا ہوکر گردوں میں پتھری کی شکل میں بدلنے سے روکنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تو لیموں پانی سے لطف اندوز ہو مگر کوشش کریں کہ اس میں چینی کا اضافہ نہ کریں کیونکہ اس سے گردوں میں پتھری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔جسمانی توازن طبی ماہرین کے مطابق لیموں کا تازہ عرق پانی میں روزانہ ملا کر پینا جسم کے اندر پانی کی سطح کو توازن میں رکھنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ لیموں کا عرق جسم کے اندر جاکر اکلائن میں تبدیل ہوجاتا ہے اور جوڑوں کی سوجن سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔سانس کو تازہ رکھے لیموں کی مہک سانس کو تازہ رکھتی ہے خاص طور پر اگر آپ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک لیموں کے عرق سے کئی بار کلیاں کریں۔مزاج خوشگوار بنائے لیموں کی تیز ترش مہک کیفین یا چینی کے بغیر توانائی کی لہر فراہم کرتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق لیموں کو دماغی تحرک دینے والی مہک تصور کیا جاتا ہے اور ایک تھقیق کے مطابق یہ لوگوں کے مزاج اور توانائی کی سطح کو بہتر بناتی ہے۔مگر اپنے دانتوں کا خیال رکھیں لیموں کا عرق اور دیگر تیزابی مشروبات کا زیادہ استعمال دانتوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ترش مشروبات سے دانتوں کے گرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی بھی ترش غذا یا مشروب کے استعمال کے آدھے گھنٹے بعد تک دانتوں پر برش نہ کریں کیونکہ اس سے دانتوں کی سطح کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مزید خبر یں

ویلنگٹن (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیرا عظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں تمام خودکار ہتھیاروں پر پابندی کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ فوجی طرز کے نیم خودکار(سیمی آٹومیٹک) بندوقوں اور رائفلز پر اسلحے کے نئے اور سخت قانون کے تحت پابندی عائد ہوجائے گی ، ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں نئے ایرانی سال نوروز کی تقریبات کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور23زخمی ہو گئے ۔ ادھر طالبان کے ایک ترجمان نے حملوں سے انکار کرتے ہوئے بتایاکہ اس واقعے کے پیچھے ان کے عسکریت پسندوں کا ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا آج خاتمہ ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے امریکی ریاست اوہائیو کے دورے سے قبل وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ۔صدر ٹرمپ نے ہاتھ میں دو نقشے پکڑ ... تفصیل