لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

یہ تو پھر ہونا ہی تھا۔۔۔ 2019 کے عام انتخابات سے قبل مودی سرکار کو بڑا دھچکا لگ گیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارت میں ہونے والے 2019 کے عام انتخابات سے قبل مودی سرکار کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ریاستی انتخابات کےغیرسرکاری نتائج کےمطابق راجستھان،چھتیس گڑھ میں کانگریس کوبرتری حاصل ہو گئی جبکہ یہ اہم ریاستیں بی جے پی کے ہاتھوں سے نکلتی نظر آرہی ہیں۔بھارت کی پانچ ریاستوں میں ریاستی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ،راجستھان،چھتیس گڑھ ،میزورام،تلنگانہ اور مدھیہ پردیش میں نتایج کا اعلان آج کیاجائے گا ۔مودی سرکار کی انتہا پسندی ریاستی انتخابات میں انھیں لے ڈوبی،تینوں ریاستوں میں اس سے قبل بی جے پی کی حکومت تھی ،میزورام اور تلنگانہ میں مقامی سیاسی جماعتوں نے اکثریت حاصل کرلی۔ابتدائی نتائج کے مطابق تین ریاستوں میں کانگریس کو برتری حاصل ہے، پہلی دفعہ ان ریاستوں میں سب سے زیادہ ووٹنگ ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا ہے۔راجستھان کی 199 نشستوں میں سے 162 کے نتائج سامنے آئے ہیں جس میں کانگریس 94 اور بی جے پی 65 ملی ہیں۔چھتیس گڑھ کی 90 نشستوں میں سے 75 کے نتائج سامنے آئے ہیںجس میںکانگریس 50 اور بی جے پی 19 نشستوں ،مدھیہ پردیش کی 230 میں سے 200 کے نتائج،،کانگریس102 اور بی جے پی 96،میزورام میں 40 میں سے 28 نشستوں کے نتائج سامنے آ گئے ہیں۔

مزید خبر یں

استنبول(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ امریکا جو کچھ بھی کہتا رہے، ترکی روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے سودے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔انھوں نے یہ بات ترک نشریاتی ادارے سے ایک انٹرویو ... تفصیل

لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس ترمیم شدہ بریگزٹ معاہدے کو پارلیمان سے منظور کرانے کے لیے درکار حمایت موجود نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگر برطانیہ بریگزٹ کی تاریخ میں 22 مئی تک کی توسیع چاہتا ہے ... تفصیل

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے مقبوضہ گولان کے شامی علاقے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی اعلان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان میں گولان کے ... تفصیل