اپوزیشن کا مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور معاشی امور پرحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان              چمن ،پاک ،افغان سرحدی علاقے میں فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار              وزیراعظم نے اپوزیشن کے اسمبلی سے واک آﺅٹ کو این آر او لینے کی کوشش قرار دے دیا              فوادچوہدری کا ایک مرتبہ پھروزیراعلیٰ سندھ کے استعفے کا مطالبہ              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

دوست ہوتو چین جیسا ۔۔۔ چین نے سی پیک بارے دھماکے دا ر اعلان کردیا ، بھارت کومرچیں لگ گئیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد سی پیک کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کے دوران چین کے سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے ذریعے غربت اور انتہا پسندی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کا ون بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹ معاشی ترقی کا وژن ہے، اس کے تحت چین نے 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اس پروگرام کا مقصد ہمسایوں کے ساتھ ترقی کے شعبے میں تعاون کرنا ہے۔چین کے سفیر کا کہنا تھا کہ ون بیلٹ ون روڈ وژن کے تحت سی پیک سب سے بڑا پروجیکٹ ہیں جس کے 22 منصوبوں میں سے کچھ مکمل ہو گئے ہیں اور کچھ پر کام جاری ہے۔ پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد سی پیک کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ ہوا ہے اور یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران کے دورہ چین کے دوران ہوا ہے۔یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ چین ہمسایہ ممالک کے مابین روابط کو فروغ دینا چاہتا ہے جبکہ چین خطے میں امن اور استحکام کا حامی ہے۔ جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی سب سے بڑا مسئلہ ہے اور افغانستان کا معاملہ سب سے اہم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین نے قیام امن کیلئے افغانستان اور بھارت کے ساتھ معاملات کے حل کے لئے بات چیت بھی کی ہے۔خیال رہے وزیرِ اعظم عمران خان کے دورہ چین کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق دونوں ممالک 2005 میں مشترکہ طورپردستخط کردہ دوستی کے معاہدے کے رہنما اصولوں پر کاربند ہیں اور سیاسی تعلقات اور اسٹریٹجک بات چیت کو مضبوط بنانے کے لیے پُر عزم ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین اچھے ہمسائے ہونے کے ساتھ ساتھ قریبی دوست اور قابلِ بھروسہ شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک خطے میں اور اس سے باہر امن و استحکام اور ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)وائٹ ہاوس نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے بات کرتے ہوئے انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ شام میں ترکی کے سکیورٹی خدشات سے آگاہ ہیں اور اس حوالے سے ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔غیرملکی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حریف ملک روس کے ساتھ مبینہ تعاون کی خبروں کے جلو میں امریکی ٹیلی ویڑن نیٹ ورک نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کے درمیان ہونے والی ... تفصیل

خرطوم (نیوزڈیسک)سوڈان کے صدر عمر البشیر نے کہا ہے کہ مظاہروں کی وجہ سے حکومت تبدیل نہیںکی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق مغربی صربی دارفر میں اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب میں صدر البشیر کا کہنا تھا کہ عوام کو پرامن مظاہروں کا ... تفصیل