وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

بھارت میں عام انتخابات کس سیاسی جماعت نے تین اہم ریاستوں میں کامیابی سمیٹ لی ؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارتی حکومتی پارٹی بی جے پی کو عام انتخابات سے صرف ایک ماہ قبل ریاستی انتخابات میں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ، بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی نے تین اہم ریاستوں میں کامیابی سمیٹ لی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومتی جماعت بھارتی جنتا پارٹی کو عام انتخابات سے صرف ایک ماہ قبل تین اہم ریاستوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے ، مودی حکومت کے لیے یہ انتخابات سے قبل بڑا چیلنج ہوگا۔اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی نے تین اہم ریاستوں میں کامیابی حاصل کر کے حکومتی جماعت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ، عام انتخابات میں صرف ایک ماہ باقی رہ گیا ہے ۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مودی حکومت نے عوام میں مقبولیت کافی حاصل کی ہے لیکن وہ نوجوانوں کو روزگار دینے اور کسانوں کو خوشحال بنانے کے اپنے وعدے پورے کرنے میں اب تک ناکام رہی ہے ۔دریں اثنا کانگریس جماعت دوبارہ حکومت میں آنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے ، عام انتخابات بڑی اپوزیشن جماعت کے سربراہ راہول گاندھی کے لیے بھی چیلنج ہوگا کہ وہ کس طرح چھوٹی جماعتوں کو گروپس کو اپنے ساتھ ملا کر حکومت کو کانٹے کی ٹکر دے پائیں گے۔حالیہ ریاستی انتخابات میں اسمبلی کی کل 230 نشستوں میں سے بھارتی جنتا پارٹی نے 104 نشستوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ کانگریس نے 117 نشستوں پر میدان مارا ہے

مزید خبر یں

ویلنگٹن (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیرا عظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں تمام خودکار ہتھیاروں پر پابندی کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ فوجی طرز کے نیم خودکار(سیمی آٹومیٹک) بندوقوں اور رائفلز پر اسلحے کے نئے اور سخت قانون کے تحت پابندی عائد ہوجائے گی ، ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں نئے ایرانی سال نوروز کی تقریبات کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور23زخمی ہو گئے ۔ ادھر طالبان کے ایک ترجمان نے حملوں سے انکار کرتے ہوئے بتایاکہ اس واقعے کے پیچھے ان کے عسکریت پسندوں کا ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا آج خاتمہ ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے امریکی ریاست اوہائیو کے دورے سے قبل وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ۔صدر ٹرمپ نے ہاتھ میں دو نقشے پکڑ ... تفصیل