وزیراعظم کا 27 مارچ سے غربت کے خاتمے سے متعلق جامع پروگرام شروع کرنے کا اعلان              سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 70ہزار 500روپے              آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر              ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم              اسد منیر مبینہ خودکشی ،چیئر مین نیب کا انکوائر ی خود کر نے کا فیصلہ              چین سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے              نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

یہ تو پھر ہونا ہی تھا ۔۔۔۔ عبرتناک شکست ،مودی نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے ، عوام کیلئے بڑا پیغام جاری کردیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ریاستی انتخابات میں اپنی جماعت ”بھارتیہ جنتا پارٹی “ کی اہم ترین ریاستوں مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ اور راجستھان میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کامیاب ہونے والی جماعت مباکباد کا پیغام دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ہم انسانیت کی خاطر عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ ہم مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ اور راجستھان کے عوام کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں خدمت کا موقع دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت نے ان ریاستوں میں لوگوں کی فلاح کیلئے مسلسل کام کیے۔اپنے ایک اور پیغام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جیتنے والی جماعت کانگریس کو کامیابی پر مبارکباد دی۔نریندر مودی اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہار جیت زندگی کا حصہ ہے ، میں بی جے پی کے ان تمام افراد کو خراج تحسین پیش کر تاہوں جنہوں نے ریاستی انتخابات کیلئے دن رات کام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نتائج نے یہ ثابت کر دیا کہ ہمیں بھارت کی فلاح اور لوگوں کی خدمت کیلئے مزید محنت کرنی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکمراں جماعت (بھارتی جنتا پارٹی) بی جے پی کو نے عام انتخابات سے صرف ایک ماہ قبل ریاستی انتخابات میں اپنے مضبوط قلعوں مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ اور راجستھان میں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ،اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی نے تین اہم ریاستوں میں کامیابی سمیٹ لی ہے۔

مزید خبر یں

قندوز(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے حملے میں دو امریکی ہلاک جبکہ امریکی فضائی حملوں میں 4 افغان اہلکار کے علاوہ بچوں اور خواتین سمیت14 شہری جاں بحق ہوگئے۔قندوز میں دو امریکیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے ضلع گل ٹیپا کے ... تفصیل

تل ابیب (نیوز ڈیسک )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ حملے کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس راکٹ حملے کے بعد امریکا کے دورے پر گئے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن ... تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک) اتوار اور پیر کی درمیانی شب صحرائے نقب کی جیل میں حماس تنظیم کے ایک قیدی نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلی جیلروں کو زخمی کر دیا۔ زخمی جیلروں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔بعد ازاں اسرائیلی ... تفصیل