محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

3سالہ بچے سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو عدالت نے ایسی سزا سنادی جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) عراق کے دارلحکومت بغداد میں مرکزی فوجداری عدالت نے تین سالہ معصوم عراقی بچے کے ساتھ زیادتی اور اس کو قتل کرنے والے درندے کو پھانسی کی سزا کا حکم سنادیا ۔عراق کی فوجداری عدالت کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس کے مطابق مجرم مصطفی کمر نے دوران تفتیش اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اس نے ہی تین سالہ بچے سے زیادتی اور اسکا قتل کیا ہے ۔مجرم کا مزید کہناتھا کہ اس نے تین سالہ عراقی بچے جعفر الدوری کو بغداد کے علاقے القاہرہ میں اہم شاہراہ سے ساتھ لیا اور اسی علاقے میں زیر تعمیر عمارت میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد آلے کی مدد سے تین سالہ معصوم بچے کی جان لے لی ۔عدالت کا ذرائع کا کہناہے کہ مجرم نے قتل کے بعد بچے کی لاش کو وہیں چھوڑا اورعلاقے سے فرار ہوگیا۔ تاہم تحقیقات ایجنسی نے جب تین سالہ معصوم جعفر کی تلاش شروع کی تو اس علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج نے ملزم کی نشاندہی کرنے میں مدد فراہم کی ۔عدالت نے بتایا کہ اس موصول ہونے والے شواہد میں مجرم کو مکمل قصور وار ثابت کرنے کے لیے کافی تھے ۔فوجداری عدالت کے جج نے تعزیرات عراق کی شق نمبر 406کے تحت مجرم المصطفیٰ کمر کو پھانسی دینے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔عراقی بچے جعفر الدوری کے بہیمانہ قتل نے پورے ملک خاص طور پر دارلحکومت بغداد کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔واقعے پر علاقے کے لوگون میں شدید غم و غصہ پایا جا رہاہے ۔ بالخصوص جب شہریوں کو معلوم ہوا کہ مجرم اس معصوم کے ساتھ والے گھر میں رہتا تھا۔واضح رہے کہ عراقی سیکیورٹی ایجنسی نے قتل اور زیادتی کے ملزم کو 7اکتوبر 2018کو گرفتار کیاتھا

مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر قرار دیتے ہوئے پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے یہ غیر متوقع اعلان وائٹ ہاوس میں ایک پریس کانفرنس کے اختتام پر صحافی کی ... تفصیل

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک )کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گرد حملوں کے بعد نیوزی لینڈ میں پہلا نماز جمعہ ادا کیا گیا، وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن خطبہ جمعہ کے دوران اشکبار ہوگئیں۔نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مسجد النور کے ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)مشرقی چین میں کیمیکل پلانٹ میں بڑے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 47افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ین چینگ کے صنعتی علاقے میں ہونے والے ... تفصیل