اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق              وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں       
تازہ تر ین

نجی اسکولوں نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، کب سے کب تک ؟ دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا، نجی تعلیمی ادارے 16 دسمبر سے 6 جنوری 2019 تک بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے موسم سرما میں اسکولوں کی تعطیلات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق نجی اسکول 6 دسمبر سے 16 جنوری تک جبکہ سرکاری اسکولوں میں 16 دسمبر 2018سے 13 جنوری 2019 تک تعطیلات ہوں گی۔اماراتی اسکولوں میں زیرتعلیم بچوں نے موسم سرما کی تعطیلات میں دوران تعلیم پیدا ہونے والے ذہنی دباؤ کو کم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔یو اے ای میں قائم ایک اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ آشنا پرشانت کا کہنا ہے کہ ’اسکول میں پڑھنے والے بچوں کا زیادہ تروقت پڑھائی میں گرزتا ہے اور پورے ہفتے کا شیڈول بہت سخت ہوتا ہے۔طالبہ کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں زیر تعلیم اکثر بچوں کا روزانہ کا معمول صبح اسکول جانا ، پھر کوچنگ سینٹر میں پڑھنا اور گھر آکر بھی آدھی رات تک اسٹڈی میز پر پڑھنا ہوتا ہے۔ایک اورطالبہ کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی چھٹیاں گرمیوں کی تعطیلات سے بہتر ہوتی ہیں کیوں ان چھٹیوں میں موسم بہت اچھا ہوتا ہے، جس میں ہم ہائیکنگ اور ٹریکنگ کرسکتے ہیں۔طالبہ نے بتایا کہ دبئی میں شاپنگ فیسٹول کا آغاز ہونے والا ہے اور دبئی میں قائم منصوعی دنیا’گلوبل ولیج‘ گھومنے کا یہ بہترین وقت ہے۔

مزید خبر یں

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ برطانوی ارکان پارلیمان کی جانب سے ترمیم شدہ معاہدہ ایک مرتبہ پھر مسترد ہونے کی صورت میں برطانیہ کا یورپی یونین سے بغیر کسی ڈیل کے اخراج ہو سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسلز میں ... تفصیل

موصل(نیوز ڈیسک)شمالی عراقی شہر موصل کے قریب ایک کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر اکہتر ہو گئی ۔دریائے دجلہ میں ڈوبنے والی اس کشتی پر سوار پینتالیس افراد کو بچا لیا گیا، جن میں انیس بچے بھی شامل ہیں۔ یہ افراد ... تفصیل

صنعاء(نیوز ڈیسک)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپو نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغی صرف ایران کےسپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ اور پاسداران انقلاب کی سمندر پار کارروائیوں کے لیے قائم کردہ القدس ملیشیا کے سربراہ جنرل سلیمانی کے اشاروںپر ناچ رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق خصوصی ... تفصیل