کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

مشہور گٹارسٹ اپنے گھرسے مردہ حالت میں برآمد، فضا سوگوار ، موت نے چاہنے والوں کو چونکا دیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی طالب علم اور گٹارسٹ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا، موت کا سبب ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 22 سالہ ہیمانشو شرما کی لاش گرہود کے علاقے میں واقع ا س کے رہائشی اپارٹمنٹ سے ملی ہے، آنجہانی طالب علم منی پال اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن میں آرکیٹیکچر کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔پولیس نے نوجوان کے تعلیمی ادارے کو اس افسوس ناک واقعے کی اطلاع دے دی ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پوری یونی ورسٹی کے لیے افسوس کا مقام ہے، ہم مزید معلومات کا انتظار کررہے ہیں۔ہیمانشو شرما صرف طالب علم ہی نہیں بلکہ ایک مشہور گٹارسٹ بھی تھااور راک بینڈ کا حصہ تھا، موسیقی کے حلقوں میں اس کی شناخت ’شیگی‘ کے نام سے تھی۔ شرما نے اپنی اسکول کی تعلیم بحرین سے حاصل کی تھی۔گٹارسٹ کی اس بے وقت موت نے اس کو دوستوں کو گہرا صدمہ پہنچایا ہے اوراس کے مداح بھی اس جواں سال موت پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔ اس کے قریبی دوست ونود ورما کا کہنا ہے کہ ’ہماری کچھ دن پہلے ہی ملاقات ہوئی تھی ، وہ ایک زبردست آرٹسٹ اور قابل طالب علم تھا اور دونوں ہی فیلڈز میں ایک شاندار کیرئیر اس کا منتظر تھا ، آٓہ! وقت نے اسے مہلت نہ دی‘‘۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے واقعے کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا ہے، تاحال ہیمانشو کی موت کا سبب ظاہر نہیں کیا گیا ہے، شبہ ہے کہ یہ خودکشی یا قتل کی واردات بھی ہوسکتی ہے۔

مزید خبر یں

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کے شمال مغرب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں32باغی ہلاک ہوگئے ،عرب فوج کی جانب سے بمباری ... تفصیل

میکسیکو سٹی(نیوزڈیسک)میکسیکو میں پٹرول پائپ لائن میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق میکسیکو سٹی کے شمالی علاقے سے گزرنے والی پٹرول پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی،آگ کے شعلوں نے قریبی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ ... تفصیل

واشنگٹن(نیوزڈیسک)وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری کے مہینے میں، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے دوسری ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز نے کہا کہ وائٹ ہاﺅس کے اس اعلان سے ... تفصیل