آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

دنیا میں نام کمانے والی چینی کمپنی نے کاروباربارے پاکستان کا رخ کر لیا ، تہلکہ خیز اعلان نے شہریوںکے دل جیت لیئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) چین کی موبائل فون کمپنی “رئیل می ” نے پاکستان میں بزنس کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور بتایا ہے کہ ان کا ہدف پاکستان کی ساٹھ فیصد نوجوان نسل ہے ۔تفصیلات کے مطابق چین کی بڑی موبائل کمپنی نے پاکستان میں اپنے کاروبار شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، موبائل فون کمپنی “رئیل می” نے بھارت میں صرف چار ماہ کے دوران یک دس لاکھ سے زائد یونٹس کو فروخت کیا ہے ۔اسی طرح کمپنی نے ملائیشیا ، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک میں بزنس کے ریکارڈ قائم کیے ہیں کیونکہ نوجوان نسل کو مناسب قیمت پر انتہائی جدید ٹیکنالوجی خریدنے کو ملی ہے ، کمپنی نے ایشیا کے بڑے ممالک میں بزنس کے ریکارڈ قائم کرنے کے بعد اب پاکستان میں بڑے پیمانے پر کاروبار شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔کمپنی کی جانب سے اعلان کے بعدنوجوانوں کی اکثریت نے نئے موبائل فونز کی خریداری روک دی ہے تاکہ نئی کمپنی کی معیاری پراڈکٹس سے فائدہ حاصل کیا جا سکے ، کمپنی کی ایشیائی ممالک میں ترقیاتی ریکنگ میں بھی نمایاں بہتری ہے اور پاکستان میں کامیاب کاروبار کے بعد اس میں نمایاں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے ۔نئی چینی کمپنی پاکستان میں پہلے سے کام کر رہی ہیں دیگر چینی موبائل فون کمپنیوں کو بھی ٹف ٹائم دے سکتی ہیں جن میں ہوواوے بڑی کمپنی شامل ہے جو اب تک پاکستان میں کافی اچھا بزنس کر رہی ہے لیکن اگر صارفین کو ہوواوے سے بہتر اور کم قیمت میں موبائل فون دستیاب ہوں گے تو یقینی طور پر دیگر کمپنیوں کے کاروبار میں نمایاں فرق پڑے گا۔

مزید خبر یں

تہران (نیوز ڈیسک)ایران نے ترکی کے ایک وزیر کے اس بیان کی تردید کر دی ہے کہ وہ شام میں ترکی کے ساتھ مل کر ممنوعہ تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کے باغیوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لے رہا ہے اس سے قبل ترک وزیر داخلہ ... تفصیل

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل احمد الجبیر نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گذشتہ جمعہ کو دو مساجد میں نمازیوں پر ہونے والے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اورکہاہے کہ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر دفاع پیٹرک شاناھن نے کہا ہے کہ شام سے امریکی فوج کی تعداد میں کمی کے منصوبے پرکام جاری ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے ان خیالات کا اظہار اپنی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کیا۔ایک بیان میں ... تفصیل