لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

سعودی عرب نے پاکستان سےاپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سعودی عرب ںے مزید 1 ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے اکاونٹ میں منتقل کر دیئے، امداد کی تیسری قسط جنوری میں ملنے کا امکان ہے۔مشکل وقت میں دوست ملک سعودی عرب کی مہربانی، مزید 1 ارب ڈالرکی قسط پاکستان کو دے دی گئی، اسٹیٹ بینک نے رقم موصول ہونے کی تصدیق بھی کر دی، سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر قرض دینے کا وعدہ کیا تھا۔دوست ملک وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے رقم منتقل کر رہا ہے اور جنوری میں مزید 1 ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کر دیئے جائیں گے۔ رقم ملنے سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 26 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر 14 ارب 75 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت نے سعودی عرب کے علاوہ چین اور آئی ایم ایف سے بھی ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کی خاطر مالی امداد کی بات کی ہے، اگر یہ رقوم بھی پاکستان میں منتقل ہوجاتی ہے تو معاشی صورتحال کافی حد تک بہتر ہوجائے گی۔

مزید خبر یں

استنبول(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ امریکا جو کچھ بھی کہتا رہے، ترکی روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے سودے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔انھوں نے یہ بات ترک نشریاتی ادارے سے ایک انٹرویو ... تفصیل

لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس ترمیم شدہ بریگزٹ معاہدے کو پارلیمان سے منظور کرانے کے لیے درکار حمایت موجود نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگر برطانیہ بریگزٹ کی تاریخ میں 22 مئی تک کی توسیع چاہتا ہے ... تفصیل

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے مقبوضہ گولان کے شامی علاقے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی اعلان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان میں گولان کے ... تفصیل