نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

بیڈمنٹن سٹار سائنا نہوال نے جیون ساتھی چن لیا ، لڑکاکون ؟ کیا کام کرتے ہیں ؟جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارت میں آج کل شادیوں کا سیزن ہے اور آئے دنوں کسی نہ کسی معروف شخصیت کی شادی ہورہی ہے ۔معروف بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشیا امبانی کی مہنگی ترین شادی کے بعد بھارت کے دو مشہوربیڈمنٹن سٹار سائنا نہوال اور پی کشیپ نے انتہائی سادگی سے شادی کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنا نہوال اورپی کشیپ نے انتہائی سادگی کے ساتھ حیدر آباد میں شادی کرلی ہے۔دونوں بھارتی سٹار کھلاڑیوں کی شادی کی انتہائی مختصر تقریب حیدر آباد میں منعقد ہوئی جہاں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔سائنا نہوال اور پی کشیپ نے شادی دھوم دھڑکے سے کانے کے بجائے سادگی سے کرکے حیران کردیا ہے۔سائنا نہوال نے شادی کے بعد اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری زندگی کا سب سے اچھا میچ ‘۔خیال رہے کہ سائنا نہوال اور پی کشیپ 10 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ریلیشن میں تھے تاہم دونوں نے کبھی بھی اپنے تعلقات کے حوالے سے ’اقرار نہیں کیا تھا لیکن وہ یہ ضرور اعتراف کرتے تھے کہ ہم دونوں دوست اور پریکٹس پارٹنر ہیں۔

مزید خبر یں

قندوز(نیوز ڈیسک)افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے حملے میں دو امریکی ہلاک جبکہ امریکی فضائی حملوں میں 4 افغان اہلکار کے علاوہ بچوں اور خواتین سمیت14 شہری جاں بحق ہوگئے۔قندوز میں دو امریکیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے ضلع گل ٹیپا کے ... تفصیل

تل ابیب (نیوز ڈیسک )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ حملے کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس راکٹ حملے کے بعد امریکا کے دورے پر گئے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن ... تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک) اتوار اور پیر کی درمیانی شب صحرائے نقب کی جیل میں حماس تنظیم کے ایک قیدی نے چاقو سے حملہ کر کے دو اسرائیلی جیلروں کو زخمی کر دیا۔ زخمی جیلروں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔بعد ازاں اسرائیلی ... تفصیل