وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

پاکستانی نژادوکیل جنہوں نے آج تک ایک کیس بھی نہیں ہارا، 38 سالہ زینب احمد کون ہیں؟جانئے خبر کے اندر

اسلام آباد(نیو زڈیسک) امریکہ میں بطور وکیل پریکٹس کرنے والی پاکستانی نژاد زینب احمد امریکہ سمیت جب بھی کسی ملک میں قدم رکھتی ہے تو وہاں کی انتظامیہ تک ہل جاتی ہے۔ مشہور امریکی پراسیکیوٹر رابرٹ میلر، جن کے پاس خود وکیلوں کی ایک پوری آرمی ہے، بھی زینب احمد کے معترف ہیں۔ایک مرتبہ ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ آپ تو دنیا کے جانے مانے اور نہایت قابل وکیل ہیں کیا کوئی آپ سے بھی زیادہ وکالت میں ہوشیاری اور تجربہ رکھتا ھے؟ جس کے جواب میں رابرٹ نے کہا کہ ہاں ایک پاکستانی لڑکی ہے جو اپنی زندگی کا کوئی کیس نہیں ہاری میں ان کو اپنی انویسٹی گیشن ٹیم کا حصہ بنانا چاہتا ہوں۔زینب احمد پاکستانی شہری ہیں، جنہیں امریکی شہریت حاصل ہے۔ان کی عمر 38 سال ہے اور آج تک انہوں نے ایک کیس بھی نہیں ہارا۔ زینب احمد سبربن لانگ آئیلینڈ نیویارک میں پلی بڑھیں۔ زینب احمد کا کہنا ہے کہ میں اسپتال کی منتظم کے طور پر کام کرنا چاہتی تھی لیکن میری قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا، 9/11 حملے کے بعد زینب کی زندگی میں تبدیلی آئی اور انہوں نے نیویارک میں کولمبیا لاء اسکول میں مکمل اسکالر شپ پر داخلہ لے لیا۔وہ بہت کم عمر کی تھیں جب ان کے والدین کی طلاق ہو گئی، تب سے وہ اپنی سوتیلی والدہ اور دو بھائیوں کے ساتھ رہتی تھیں۔ زینب احمد کی شادی بھی ہوئی لیکن وہ زیادہ عرصہ نہیں چل سکی جس کے بعد سے وہ اکیلی ہی رہتی ہیں لیکن مسلسل سفر ضرور کرتی ہیں۔ انہوں نے امریکہ، روس ، جاپان ، ترکی ، ملائشیا ، برطانیہ ، سعودیہ ، ہالینڈ اور مزید کئی ممالک میں الگ الگ نوعیت کے کیس لڑے اور تمام کیسز جیتے اور کامیابی حاصل کی

مزید خبر یں

بماکو (نیوز ڈیسک)مالی میں شکاری قبیلے کے مقامی گاﺅں پر حملے اوراندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 115افراد ہلاک ہو گئے،حملہ آوروں نے تمام گھروں کوتیل چھڑک کر آگ لگادی،سیکڑوں افرادنے بھاگ کر جان بچائی تاہم ضعیف عمر لوگ،خواتین اورکئی بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ہلاکتوں میں ... تفصیل

پیرس(نیوز ڈیسک )فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں نے کہا ہے کہ شام میں انتہا پسند گروپ داعش کی نام نہاد ” خلافت“ کے سقوط سے فرانس میں دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کا نمایاں خطرہ بھی ختم ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ٹویٹر پر ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)کانگریس رہنما راہول گاندھی گڑگاﺅں میں مسلمان خاندان پر قیامت ڈھانے والے انتہا پسندوں پر برس پڑے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی گڑ نامی گاﺅں میں مسلمان خاندان پر قیامت ڈھانے والے انتہا پسندوں پر برس ... تفصیل