اپوزیشن کا مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور معاشی امور پرحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان              چمن ،پاک ،افغان سرحدی علاقے میں فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار              وزیراعظم نے اپوزیشن کے اسمبلی سے واک آﺅٹ کو این آر او لینے کی کوشش قرار دے دیا              فوادچوہدری کا ایک مرتبہ پھروزیراعلیٰ سندھ کے استعفے کا مطالبہ              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

پاکستان ، افغانستان اور چین نے ملکر ایسا کام کردیا کہ جان کر مودی سرکار کو مرچیں لگ جائیں گی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان،افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے پہلے دور کا اختتام ہوگیا ہے جبکہ تینوں ممالک کے درمیان مفاہمی یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق کابل میں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات میں افغان مفاہمتی عمل، علاقائی سلامتی اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پہلے دورے کے اختتام پر تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب افغان صدارتی محل میں ہوئی اور اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی بھی موجود تھے۔پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی جب کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اپنے اپنے وفود کی قیادت کررہے تھے۔بعدازاں تینوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں معاشی ترقی، امن واستحکام کیلئے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے، پاکستان اور افغانستان 40 برسوں سے دہشت گردی کا سامنا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کا موقف انتہائی واضح ہے، پاکستان دہشت گردی کی ہر سطح پر مذمت کرتا ہے، عوام اور سکیورٹی فورسز کثیر تعداد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے۔وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سہ فریقی فورم ورک فورس کی صلاحیت بڑھانے اور تکنیکی معاونت کیلئے استعمال کیاجاسکتاہے، فورم کے ذریعے معلومات کا تبادلہ انتہائی اہم ہوگا۔افغانستان کے وزیرخارجہ نے کہا کہ علاقائی روابط سے بڑھانے سے افغانستان میں امن قائم ہوگا، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے،ہم چین کے ون بیلٹ ون روڈ کی حمایت کرتے ہیں۔چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان، پاکستان مسائل کو پر±امن طریقے سے حل کرنے پر رضامند ہوگئے، تینوں ممالک دہشتگرد گروپوں کے خلاف مشترکہ جنگ پر متفق ہوگئے۔

مزید خبر یں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)وائٹ ہاوس نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے بات کرتے ہوئے انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ شام میں ترکی کے سکیورٹی خدشات سے آگاہ ہیں اور اس حوالے سے ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔غیرملکی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حریف ملک روس کے ساتھ مبینہ تعاون کی خبروں کے جلو میں امریکی ٹیلی ویڑن نیٹ ورک نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کے درمیان ہونے والی ... تفصیل

خرطوم (نیوزڈیسک)سوڈان کے صدر عمر البشیر نے کہا ہے کہ مظاہروں کی وجہ سے حکومت تبدیل نہیںکی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق مغربی صربی دارفر میں اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب میں صدر البشیر کا کہنا تھا کہ عوام کو پرامن مظاہروں کا ... تفصیل