وفاقی حکومت کا طیاروں کے حادثات کی تفتیش کیلئے نیا بورڈ بنا نے کا فیصلہ              بلوچستان ،سنجاوی میں لیویز چوکی پر حملہ،6اہلکار شہید       
تازہ تر ین

بھارتی پنجاب نے اپنی 11 ہزار ایکڑ زمین پاکستان کو دینے کی پیشکش کردی، لیکن بدلے میں کیا مانگا؟

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارتی پنجاب کی قانون ساز اسمبلی نے سکھوں کے روحانی پیشواء بابا گورو نانک کی آخری آرام گاہ واقع کر تا ر پور علاقہ بھارت کو دینے کے بدلے میں پاکستان کو 11ہزار ایکڑ ا ر ا ضی دینے کی پیشکش پر مبنی قرارداد کی منظوری دیدی ،پنجاب حکومت ا ب اس پیشکش کو بھارت کی مرکزی حکومت کے سامنے رکھے گی ۔گزشتہ روز بھارت کے صوبہ پنجاب کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ڈیرہ بابا نانک کے ایم ایل اے، صوبائی وزیر سکھ جندر سنگھ رندھاوا نے اپنے حلقہ انتخاب سے یہ اراضی دینے کی پیشکش کی ، اسمبلی میں یہ قر ا ر داد بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن(ر)امریندر سنگھ نے پیش کی جس میں بھارتی پنجاب اور بھارتی حکومت کی جانب سے کرتار پور بارڈر کو کھولنے کے سلسلے میں کی گئی کاوشوں کو سراہا گیا۔امریند سنگھ نے کرتار پور بارڈر کھولنے کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کو متنبہ بھی کیا کہ بھارتی پنجاب میں مداخلت کو روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں راہداری کے راستے کرتارپور گوردوارہ جانیوالا پہلا شخص ہو نگا، اگر پاکستان نے اس یقین دہانی پر عمل بھی کیا کہ ان کی طرف سے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

مزید خبر یں

لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر ماحولیات مائیکل گَوو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ٹریزا مے کی بریگزٹ ڈیل پر لندن کی پارلیمان میں رائے شماری جنتی جلد ہو گی، اتنا ہی بہتر ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس سے قطع نظر ... تفصیل

تہران(نیوز ڈیسک)ایران کی نجی فضائی کمپنی آسمان کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں عملے کے چھ افراد سمیت تمام سوار66افرادہلاک ہوگئے ،مسافر طیارہ تہران سے جنوب مغربی شہر یسوج جا رہا تھاکہ موسم کی خرابی کی وجہ سے حادثے کے مقام ہیلی ... تفصیل

تہران (نیوز ڈیسک)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کی اقتصادی پریشانیوں کا سبب امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے قدرتی گیس کے ایک بڑے فیلڈ کے افتتاح کی تقریب میں کہا کہ حکومت اور نجی شعبہ ... تفصیل