کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

وائٹ ہاؤس میں ہر چیز کیلئے رقم ادا کرنا پڑتی تھی۔۔۔ مشعل اوباماکے انکشافات نے سب کو چونکا دیا

اسلام آباد(نیو زدیسک)سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہیں وائٹ ہاؤس میں ہر چیز کے لیے رقم ادا کرنا پڑتی تھی۔ مشعل اوباما کا کہنا ہے کہ سٹاف مونگ پھلی کے دانے بھی گن کر پیسے وصول کرتا تھا۔سابق امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ذاتی نوعیت کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے تھے۔ ایک انٹرویو کے دوران مشعل اوباما نے بتایا کہ مہمانوں پر آنے والے اخراجات کا بل خود دیتے تھے، وائٹ ہاوس کا سٹاف مونگ پھلی کے دانے بھی گن کر پیسے وصول کرتا تھا۔مشعل اوباما نے امریکی سوچ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ سوچتے ہیں کہ وائٹ ہاؤس ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے چلتا ہے، انہیں یہ نہیں معلوم کہ ذاتی نوعیت کی ہر چیز کے لئے بلوں کی ادائیگی کرنا ہوتی ہے

مزید خبر یں

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک )کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گرد حملوں کے بعد نیوزی لینڈ میں پہلا نماز جمعہ ادا کیا گیا، وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن خطبہ جمعہ کے دوران اشکبار ہوگئیں۔نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مسجد النور کے ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)مشرقی چین میں کیمیکل پلانٹ میں بڑے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 47افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ین چینگ کے صنعتی علاقے میں ہونے والے ... تفصیل

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ برطانوی ارکان پارلیمان کی جانب سے ترمیم شدہ معاہدہ ایک مرتبہ پھر مسترد ہونے کی صورت میں برطانیہ کا یورپی یونین سے بغیر کسی ڈیل کے اخراج ہو سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسلز میں ... تفصیل