ساہیوال ، کار پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ، تین بچے زخمی              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

ریسٹورنٹ میں زوردار دھماکہ ، درجنوں افراد زخمی ، ہر طرف چیخ وپکار ، ہلاکتوں کا خدشہ

اسلام آباد(نیو زڈیسک)جاپان کے شمالی حصے میں ایک ریسٹورنٹ کے اندر دھماکا ہونے سے خواتین سمیت 42 افراد شدید زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے اے پی کے مطابق پولیس کے بتایا دھماکا سپارو نامی شہر کے ریسٹورنٹ میں ہوا اور دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ اطراف کی عمارتیں لرز اٹھیں۔اس حوالےسے بتایا گیا کہ ’پولیس نے 42 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی جس میں سے نصف افراد کی حالت نازک بتائی گئی ہے‘۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں تاہم حکام کی جانب سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی۔دوسری جانب جاپان کے مقامی ٹی وی پر نشر ہونی والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے بعد ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی اور اس کا ملبہ دور تک بکھر گیا۔واضح رہے کہ تین ماہ قبل جاپان میں شدید طوفان نے تباہی مچادی تھی، ستمبر میں جاپان میں 25 سال کے عرصے میں آنے والے سب سے شدید طوفان کے باعث 9 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جبکہ طوفان سے ملک کا جنوبی حصہ بری طرح متاثر ہوا۔انتہائی تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، سڑکوں پر موجود گاڑیاں الٹ گئیں، اس کے ساتھ اوساکا بے میں کنسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والے پل سے سمندر میں لنگر انداز ایک بحری جہاز جا ٹکرایا۔جہاز ٹکرانے سے پل کو خاصہ نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ اور دیگر شہر کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور 3 ہزار کے قریب لوگ پھنس گئے۔واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں بھی جاپان میں ریکارڈ توڑ طوفانی بارشوں نے مختلف علاقوں میں تباہی مچائی تھی جس کے نتیجے میں تقریباً 30 افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ 20 لاکھ افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔جاپان کے مغربی علاقے طوفانی بارشوں سے شدید متاثر ہوئے جہاں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتیں سب سے زیادہ ہوئیں۔

مزید خبر یں

میکسیکو سٹی(نیوزڈیسک)میکسیکو میں پٹرول پائپ لائن میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق میکسیکو سٹی کے شمالی علاقے سے گزرنے والی پٹرول پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی،آگ کے شعلوں نے قریبی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ ... تفصیل

واشنگٹن(نیوزڈیسک)وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری کے مہینے میں، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے دوسری ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز نے کہا کہ وائٹ ہاﺅس کے اس اعلان سے ... تفصیل

جنیوا (نیوزڈیسک )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے پاک بھارت تعلقات کی بحالی پر زور دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان معنی خیز مذاکرات کے لیے امید کا اظہار کیا ہے اورکہاہے کہ میں اپنے دفتر کو دونوں ملکوں کے درمیان مذکرات کے آغاز ... تفصیل