دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

کوئی اس پوزیشن میں نہیں کہ ۔۔۔۔ چائنہ صدر شی جن پنگ کے دبنگ اعلان نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے معاشی ترقی کے 40 سال مکمل ہونے پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اپنی ایک پارٹی نظام سے انحراف نہیں کرے گا اور کسی ملک سے احکامات نہیں لے گا جب کہ سوشل ازم کا عظیم پرچم چین کی سرزمین پر ہمیشہ سربلند رہے گا۔چینی صدر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کمیونسٹ پارٹی کی قیادت سوشل ازم کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور چینی کردار کے باعث سوشلسٹ سسٹم نے عظیم کامیابی حاصل کی۔صدر شی جن پنگ نے امریکا کا نام لیے بغیر کہا کہ چین کو کسی بھی ملک سے خطرہ نہیں اور چین کو اپنی مرضی کے مطابق نہیں دھکیلا جا سکتا، کوئی اس پوزیشن میں نہیں کہ چین کے لوگوں کو یہ ڈکٹیٹ کرا سکے کہ انہیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے۔چینی صدر نے خطاب کے دوران اصلاحات کا وعدہ کیا لیکن انہوں نے کسی قسم کی تفصیلات کا ذکر نہیں کیا۔خیال رہے کہ امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے بارہا چین پر الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ چین کی کمپنیاں مغربی اکنامک بورڈ سے مکمل فوائد حاصل کر رہی ہیں اور اس کے جواب میں ان ممالک کو کچھ نہیں ملتا۔

مزید خبر یں

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا پر سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی۔تین درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، سینکڑوں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشن ڈیزاسٹر ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ جزیرے ... تفصیل

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں50افراد ہلاک جبکہ 59 ز خمی ہو گئے۔سیلاب سے متاثرہ 120 سے زائد افراد سرکاری دفتر میں عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ... تفصیل

کینبرا(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی وزیر اعظم نے مسلمان مخالف سینیٹر کو انڈا مارنے والے لڑکے کی حمایت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ انڈا مارنے والے لڑکے پر تشدد کرنے پر سینیٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر ... تفصیل