خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

یہ تو پھرہونا ہی تھا ۔۔۔ امریکہ نے بالآخر پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے اور نئی حکومت کے ساتھ کام جاری رکھنے کے لیے بھی کافی پُر اُمید ہے جیسے سابقہ حکومتوں کے ساتھ کام جاری رکھتا تھا۔ ان خیالات کا اظہار ”الیکشن کے بعد پاکستان” کے موضوع پر کانفرنس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی کانگریس کے رکن اور ایوان کی خارجہ امور کمیٹی کے ممکنہ چیئرمین بریڈ شیرمین نے کیا۔قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق بریڈ شئیرمین نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ امریکہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کی مخالف قوتوں کی حمایت کر رہا۔ ان سے سوال کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے فروغ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کی موجودہ حکومت کے ساتھ کام کرے گی؟ تو اس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا بھر میں مختلف حکومتوں کے ساتھ کام کرتے ہیں، بطور ملک ہم ان حکومتوں سے اسی طرح بات کرتے جیسے وہ موجود ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں فوجی حکومتوں کے ساتھ بات چیت کی تھی جو جمہوریت کے جواز کا دعویٰ نہیں کرتیں۔ امریکی کانگریس کے رکن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں موجودہ اقتدار کا ڈھانچہ سب سے زیادہ فوجی طاقت کا ڈھانچہ نہیں ہے، جس سے ہم نے پاکستان کے ساتھ معاملات نمٹائے تھے۔ کانفرنس کے دوران امریکہ کی جانب سے پاکستان میں علیحدگی پسند قوتوں کی حمایت کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کانگریس رکن بریڈ شیرمین کا کہنا تھا کہ دوسری حکومتوں کی علاقائی سالمیت کی حمایت کے لیے حکومتوں کا ایک قدرتی رجحان تھا اور میں نے ایسا نہیں دیکھا کہ امریکہ کی وجہ سے پاکستانی حکومت کو شامل کرکے اس کی علاقائی سالمیت کو تبدیل کرنے کی حمایت کی گئی۔کانگریس رکن نے کانفرنس میں اپنے خطاب میں پاکستان میں آخری انتخابی عمل میں شفافیت پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایبٹ آباد میں اُسامہ بن لادن کی روپوشی کی معلومات دے کر امریکی فورسز کی مدد کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کے امریکی مطالبے کی حمایت دی اور اس بات پر زور دیا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو رہا کیا جائے۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ نے اس بات کو نظر انداز کیا کہ اُسامہ بن لادن پاکستانی ملٹری اکیڈمی کے قریب رہ رہا تھا لیکن امریکہ اس بات کو نظر انداز نہیں کرسکتا کہ جس شخص نے اُسامہ کو ڈھونڈنے میں مدد کی وہ سلاخوں کے پیچھے رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں 5 گھنٹے اجلاس کریں لیکن شکیل آفریدی کے بارے میں نہیں سنیں گے لیکن خارجہ امور کمیٹی کے ایک گھنٹے کے اجلاس ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بارے میں بات کیے بغیر نہیں ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی اور ان کے اہل خانہ کو امریکہ لانے کے لیے جو کچھ بھی کیا جا سکتا ہے وہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے لیے اہم ہے

مزید خبر یں

ماسکو(نیوزڈیسک )روس سے ملحقہ کرائمیا کے قریب بحر اسود میں گیس کے دو ٹینکرز میں آگ لگ گئی، اس حادثے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہو گئے،دونوں جہازوں میں سوار 12 افراد کو بچالیا گیا ہے، جہازوں کے عملے کا تعلق ترکی اور بھارت ... تفصیل

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی سب سے زیادہ تعداد اٹلی بھیجی گئی، یورپی یونین کے ڈبلن ضوابط کے تحت پناہ کے متلاشی افراد انہیں ممالک میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جہاں سے وہ یونین کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔جرمن اخبار سے ... تفصیل

تہران (نیوزڈیسک) ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر عزیز نصیر زادے نے کہاہے کہ اسرائیل کا روئے زمین سے وجود مٹا دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نصیر زادے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نوجوانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور وہ ... تفصیل